Instagram users may soon be able to post their Stories to WhatsApp

Instagram Users May Soon Be Able To Post Their Stories To WhatsApp

انسٹاگرام صارفین جلد ہی اپنی سٹوریز وٹس ایپ پر بھی پوسٹ کر سکیں گے

انسٹاگرام سٹوریز اپنے ڈیزائن کے لحاظ سے سنیپ چیٹ کے فیچر کا چربہ ہے لیکن اس فیچر کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس فیچر کو مارچ 2017 میں متعارف کرایا گیاتھا۔نومبر 2017 میں اس کے یومیہ صارفین کی تعداد 300 ملین سے زیادہ ہو گئ تھی۔یعنی یہ مقبولیت میں سنیپ چیٹ کے فیچر کے ہم پلہ ہو چکا ہے۔
فیس بک اب انسٹاگرام کے اس فیچر کے کراس پلیٹ فارم پوسٹنگ کے تجربات کر رہا ہے لیکن یہ تجربات صرف برازیل میں کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

برازیل کے انسٹاگرام کے محدود صارفین اب اپنی سٹوریز کو وٹس ایپ پر بھی پوسٹ کر سکیں گے۔اس فیچر کو بڑے پیمانے پر کچھ ماہ بعد متعارف کرایا جائے گا۔
جو صارفین اس تجربے میں شامل ہیں وہ انسٹاگرام سٹوریز کو براہ راست وٹس ایپ سٹیٹس کے طور پر شیئر کر سکتے ہیں۔ یہ سٹوریز وہی انکرپشن استعمال کریں گی جو وٹس ایپ کرتا ہے اور سٹیٹس کی طرح 24 گھنٹے بعد غائب ہو جائیں گی۔انسٹاگرام صارفین سٹوریز پر شیئر بٹن پر ٹیپ کر کے انہیں وٹس ایپ پر شیئر کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-04

More Technology Articles