iPhone 8 demand lower than expected, but iPhone X going strong

IPhone 8 Demand Lower Than Expected, But IPhone X Going Strong

آئی فون 8 کی طلب توقع سے کم ہے لیکن آئی فون 10 کی فروخت توقعات سے زیادہ ہوگی

ایک تجزیاتی کمپنی ”کے جی آئی“ کے تجزیہ کار” منگ چی کو“ نے سرمایہ کاروں کے لیے نیا تجزیہ جاری کیا ہے۔ انہوں نے آنے والی چھٹیوں اور 2018 کے آغاز پر ایپل کے نئے فلیگ شپ فون کے بارے میں اندازہ لگایا ہے۔یاد رہے کہ منگ چی کے اکثر تجزیے درست ثابت ہوتے ہیں۔
منگ چی کا اندازہ ہے ہ اس سال کی آخری سہ ماہی میں آئی فون 10 تقریبا 22 سے 24 ملین کی تعداد میں فروخت ہوگا جبکہ 2018 کے شروع میں بھی اس کی فروخت کافی بڑھ جائے گی۔

اگلی سہ ماہی میں اس فون کی پروڈکشن میں 35 سے 45 فیصد اضافہ ہو جائے گا ۔تب تک لوگوں کو بھی احساس ہو جائے گا کہ یوزر انٹرفیس یعنی ہوم بٹن کے نہ ہونے کے حوالے سے جو خدشات ہیں، اُن کی کوئی حقیقت نہیں۔
اُن کے اندازے کے مطابق آئی فون 8 کی فروخت میں توقع کے مطابق نہیں ہوگی جس کی وجہ سے ایپل 2018 کی پہلی سہ ماہی میں اس کی پروڈکشن نصف کر دے گا۔

(جاری ہے)

آئی فون پلس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کی فروخت میں اضافہ متوقع ہے کیونکہ لوگ بڑی سکرین کے فون چاہ رہے ہیں۔
منگ کو امید ہے کہ ایپل اور اُن کے لیے فون بنانے والے پارٹنر ہون ہائی آئی فون 10 کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کےلیے آئی فون 8 پلس کی پروڈکشن لائنوں پر آئی فون 10 بنائیں گے۔اس سے اس سال کے آخر تک مارکیٹ میں آنے والے آئی فون 10 کی تعداد 25 سے 27 ملین ہو جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-13

More Technology Articles