iPhones in 2019 to come with a 3D sensor on the back too

IPhones In 2019 To Come With A 3D Sensor On The Back Too

2019 میں آئی فون کی بیک پر بھی 3 ڈی سنسر ہونگے

ایپل کے TrueDepth سیلفی کیمرہ میں ایک 3D سنسر بھی ہے اور 2019 سے فون کے رئیر کیمرہ میں بھی یہی فیچر ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق کمپنی نے اس حوالے سے آلات فراہم کرنے والے بہت سے اداروں سے بات چیت کی ہے۔
رئیر 3ڈی سنسر سے ایپل کی ARKit کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے فاصلوں کی درست ترین پیمائش کی جا سکے گی جبکہ کیمرہ سیٹ اپ تو اندازے سے معلومات فراہم کرتےہیں۔

خیال ہے کہ یہ پورٹریٹ موڈ کو بہتر کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

(جاری ہے)


فرنٹ کیمرہ کے برعکس ، جس میں صارفین اوریجنل کائنیکٹ کی سٹرکچرڈ لائٹ اپروچ استعمال کی جاتی ہے، رئیر سنسر ٹائم آف فلائٹ کیمرہ استعمال کرے گا۔یہ ٹیکنالوجی دوسری نسل کے Kinect میں استعمال کی گئی تھی، جسے ایکس باکس ون کے ساتھ فراہم کیا گیا تھا۔
ٹائم آف فلائٹ سنسر پہلےہی پراجیکٹ ٹینگو میں استعمال ہو رہے ہیں۔

لینوو فیب 2 پرو اور اسوس زین فون اے آر اسی ٹیکنالوجی کو کام میں لاتےہیں۔
گوگل Infineon کے ساتھ مل کر پراجیکٹ ٹینگو سنسر پر کام کر رہا ہے۔ Infineon ہی وہ کمپنی ہے جس کے ساتھ ایپل نے بھی سنسر کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔اس کے علاوہ ایپل نے سونی، پینا سونک اور ایس ٹی مائیکرو الیکٹرونکس سے بھی اس حوالے سےگفتگو کی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-14

More Technology Articles