Iqra University Islamabad catches the Huawei Live fever

Iqra University Islamabad Catches The Huawei Live Fever

ہواوے لائیو فیور کی اقرا یونیورسٹی اسلام آباد میں شاندار انٹری

یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا لاہور میں نامور گلوکار امانت علی کی حیرت انگیز پرفارمنس کے بعد ہواوے لائیو کاروان نے اقرا یونیورسٹی اسلام آباد کو بھی ہلا کر رکھ دیا جہاں امانت علی ہی لیڈ رول میں دکھائی دیئے۔اقرا یونیورسٹی کے طلباء گھنٹوں تک امانت علی کو اپنے درمیان پا کر انتہائی خوش دکھائی دیئے ، امانت علی کی لائیوپرفارمنس کے بعد متعدد طلباء نے ہواوے لائیو مہم کیلئے آڈیشن بھی دیئے،امانت علی نے تقریباً ایک گھنٹے تک اپنی آواز کا جادو جگایا اور اس دوران طلباء انتہائی پرجوش اور خوش دکھائی دیئے،امانت علی نے اپنی جاندار پرفارمنس سے سب کو جھومنے پر مجبور کردیا اور حقیقی معنوں میں میلہ لوٹ کر لے گئے۔

ہواوے لائیو ملک بھر میں تفریحی اور مزے سے بھرپور ماحول بنانے میںکامیاب رہا ہے ،ہواوے لائیو کی اس مہم کے دوران نوجوانوں کو نہ صرف اپنے پسندیدہ اسٹار ز کو انتہائی قریب سے دیکھنے اور سننے کا موقع مل رہا ہے بلکہ اپنے اندر چھپے گلوکاری کے ٹیلنٹ کا اظہار کا بھی نادر موقع دستیاب ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

ہواوے لائیو گلوکاری کا ٹیلنٹ رکھنے والے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا نادر موقع فراہم کررہا ہے ،ہواوے لائیو میں شرکت کیلئے نوجوانوں کو اپنے تعلیمی اداروں یا نزدیکی مقامات پر ہواوے لائیو فلوٹ کے ذریعے اپنی آواز کا جادو جگانا ہوتا ہے جہاں منصفین کے فیصلے کے بعد کامیاب امیدواروں اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرجاتا ہے ،ہواوے لائیو فلوٹ تک اگر کوئی نہ پہنچ سکے تو پھر ایسے امیدوار ہواوے لائیو ایپلکیشنز کے ذریعے اپنے گیت ریکارڈ کرکے مقابلے میں شریک ہونے کیلئے ارسال کرسکتے ہیں ،ہواوے لائیو ایپلیکشنز کے ذریعے ارسال کی جانے والی انٹریز کو شارٹ لسٹ کئے جانے کے بعد آڈینز ووٹنگ کیلئے اپ لوڈ کردیا جائیگا،ابتدائی طور پر منتخب کئے جانے والے امیدواروں حتمی آڈیشن کیلئے چنے جائینگے جہاں منصفین کے فیصلے کے تحت تین فائنلسٹ کا انتخاب عمل
میں آئیگا،ہواوے لائیو ایپلیکشنز اس مقابلے کی تمام تر کوریج کے ساتھ ساتھ مہم سے متعلق اندرونی معلومات بھی فراہم کرے گی،ہواوے لائیو کی مہم کو نوجوانوں کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور اس مہم کے ذریعے گلوکاری کے شوقین افراد کو اپنے ٹیلنٹ کو نکھارنے اور اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع ملے گا۔


UC برائوزر، پاکستان کے سب سے بڑے موبائل برائوزرنے ہواوے لائیو ایپلکیشنز کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ٰہے۔ UC برائوزر کے ذریعے صارفین ہواوے کی معلومات تیز ترین حاصل کر سکتے ہیں۔

اقرا یونیورسٹی اسلام آباد میں ہوواوے لائیو

تاریخ اشاعت: 2016-10-27

More Technology Articles