Its official: HTC U11 Plus will be unveiled on November 2

Its Official: HTC U11 Plus Will Be Unveiled On November 2

ایچ ٹی سی اپنے نئے فون HTC U11 Plus کو 2 نومبر کو متعارف کرائے گا

ایچ ٹی سی نے نومبر کے شروع میں سمارٹ فون کی لانچ کی تقریب منعقد ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ پچھلے ہفتے چینی میڈیا نے خبر دی تھی کہ ایچ ٹی سی ایک سمارٹ فون کی لانچنگ کی تقریب کے کارڈ تقسیم کررہا ہے لیکن تائیوانی کمپنی نے اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔ اب ایچ ٹی سی نے ایک ٹوئٹ میں تصدیق کی ہے کہ وہ 2 نومبر کو ایک تقریب کا انعقاد کر رہے ہیں۔ اگرچہ کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اس تقریب میں کونسا سمارٹ فون لانچ کریں گے لیکن ہم کافی حد تک یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ یہ ایچ ٹی سی یو 11 پلس ہوگا۔

(جاری ہے)


کمپنی نے اس فون کے بارے میں کچھ نہیں بتایا لیکن اس کے بارے میں کافی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں۔ اس فون میں 4 جی بی یا 6 جی بی ریم اور 64 جی بی یا 128 جی بی انٹرنل میموری ہوگی۔
بیک سے دیکھنے میں ی فون یو 11 جیسا ہی ہے لیکن اس کی بیزل کافی پتلی ہیں۔ توقع ہے کہ اس کا 6 انچ کا ڈسپلے کواڈ ایچ ڈی ہوگا۔فنگر پرنٹ سنسر کو اس فون کے رئیر پر ہی نصب کیا گیا ہے۔اس فون کی بیڑی 4000 ایم اے ایچ کی ہوگی۔
اس فون میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ نہیں ہوگا۔ اندازہ ہے کہ اس کا 3.5 ایم ایم آڈیو جیک بھی یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ سے بدل جائے گا۔ امید ہے کہ اس فون میں اینڈروئیڈ 8.0 اوریو انسٹال ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-19

More Technology Articles