Jeff Bezos’ net worth crosses 100 billion dollars mark

Jeff Bezos’ Net Worth Crosses 100 Billion Dollars Mark

جیف بیزوس کی دولت 100 ارب ڈالر سے بڑھ گئی

جیف بیزوس کی دولت 100ار ب ڈالر سے بڑھ گئی ہے۔ جیف کے لیے یہ سب بلیک فرائیڈے کی فروخت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
بلیک فرائیڈے کی زبردست فروخت کے باعث ایمزون کے بانی ، جیف بیزوس ، کی دولت 100 ارب ڈالر سے بڑھ گئی۔ جیف بیزوس اب دنیا کے امیر ترین آدمی ہے۔

(جاری ہے)

کچھ عرصے سے ان کےاور بل گیٹس کے بیچ دنیا کے امیر ترین آدمی کے اعزاز کی آنکھ مچولی جاری تھی لیکن بلیک فرائیڈے کی فروخت اور بل گیٹس کے اپنی دولت کو فلاحی کاموں میں خرچ کرنے کے باعث جیف دنیا کے امیر ترین آدمی بن گئے ہیں۔

اس سے پہلے بل گیٹس نے 1999 میں ہی 100ارب ڈالر کے مالک ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا تھا۔اس سال ایمزون نے کافی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بلیک فرائیڈے کی فروخت نے 100ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔اندازہ ہے کہ امیزون کی کل فروخت کا آدھا صرف اس بلیک فرائیڈے پر فروخت ہوا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-25

More Technology Articles