Kodak branded Archos tablets to hit the European market in H1 2017

Kodak Branded Archos Tablets To Hit The European Market In H1 2017

جلد ہی کوڈک برانڈ کے ٹیبلٹ بھی یورپی مارکیٹ میں دستیاب ہونگے

ٹیبلٹ کے بارے میں سوچتے ہی ذہن میں سام سنگ ٹیب، ایپل آئی پوڈ یا ایمزون فائر سیریز کا نام ذہن میں آتا ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ ٹیبلٹ کی مارکیٹ میں آپ نے اب تک کوڈک کا نام نہیں سنا ہوگا۔ جلد ہی آپ ٹیبلٹ کے حوالے سے بھی امیجنگ ٹیک فرم کا نام سنیں گے۔
کوڈک نے ٹیبلٹ متعارف کرانے کے لیے فرانسیسی کمپنی آرکوس کا انتخاب کیا ہے۔ کوڈک نے آرکوس کو اپنا برانڈ نیم استعمال کرنے کا لائسنس دیا ہے۔

یہ لائسنس کمپنی نے اپنے حقوق ملکیت یا برانڈ کے نام کو فروخت کرنے یا لائسنس دینے کے پروگرام کے تحت شروع کیا ہے۔ کوڈک نے یہ پروگرام بنیادی طور پر پچھلے کچھ سالوں سے دیوالیہ ہونے کے خطرے کے بعد شروع کیا ہے۔
کوڈک کے کنزیومر پروڈکس گروپ کے وائس پریزیڈنٹ اور جنرل منیجر برائن کروز نے آرکوس کی یورپی ٹیبلٹ مارکیٹ میں اہم کمپنی کے طور پر تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

اُن کا کہنا ہے وہ برانڈ لائسنسی کے طور پر آرکوس کی اپنے پورٹ فولیو میں شمولیت سے خوش ہیں۔ فرنچ برانڈ(آرکوس) نے 2009 میں پہلی بار گوگل اینڈروئیڈ ٹیبلٹ متعارف کرایا تھا۔
نئے کوڈک برانڈ ٹیبلٹس میں 3جی کنکٹیویٹی اور 8 میگا پکسل کیمرے شامل ہونگے۔ ڈیوائس میں فوٹو اور ویڈیو کے شائقین کےلیے پہلے سےانسٹال ایپلی کیشنز بھی موجود ہونگی۔نئی ڈیوائس 2017 کے گرما سے پہلے یورپی مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-17

More Technology Articles