Leaked image teases Nokia phone with five cameras

Leaked Image Teases Nokia Phone With Five Cameras

پانچ کیمروں والے نوکیا فون کی تصاویر لیک

لگتا ہے کہ ایچ ایم ڈی ایک زبردست اینڈروئیڈ فون پر کام کر رہا ہے۔ اس فون کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک نہیں، دو نہیں، تین نہیں بلکہ بیک پر پانچ کیمرے ہونگے۔اس سال کے شروع میں افواہیں آئیں تھیں کہ نوکیا 10 میں پینٹا لینز سیٹ اپ ہوگا اور لیک ہونے والی مبینہ تصاویر میں پانچ کیمروں والا فون بھی سامنے آ گیا ہے۔
اس فون کے کیمرہ ماڈیول میں 5 کیمرے ایک دائرے کی صورت میں نصب ہیں جن کے ساتھ واضح طور پر برانڈ کا نام Zeiss لکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)


ایچ ایم ڈی فن لینڈ کی کمپنی ہے، جس کے پاس نوکیا برانڈ کے فون بنانے کا لائسنس ہے۔ پچھلے سال Zeiss کے ساتھ ہونے والی شراکت داری سے نوکیا اور Zeiss برانڈ اینڈروئیڈ کے دور میں اکھٹے ہوگئے ہیں۔ ایچ ایم ڈی اپنے تازہ ترین سمارٹ فونز میں Zeiss لینز استعمال کر رہا ہے۔ Zeiss نے ایک چھوٹے زوم کیمرہ سسٹم کے حقوق ملکیت بھی حاصل کیے ہوئے ،یہ لیک تصویر میں نظر آنے والے کیمرے جیسا ہے۔یہ واضح نہیں ہو سکا کہ فون کے 5 کیمرے نوکیا ڈیوائس میں کس طرح کام کریں گے۔
اس سے پہلے ہواوے پی 20 پرو میں بیک پر 3 کیمرے متعارف کرائے جا چکے ہیں۔ایل جی بھی 3 بیک اور 2 فرنٹ کیمروں کے ساتھ فلیگ شپ فون متعارف کرا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-09-08

More Technology Articles