Lenovo S5 phone coming this month

Lenovo S5 Phone Coming This Month

لینوو ایس اسی مہینے متعارف کرایا جائے گا

ایک نئی اشتہاری تصویر سے پتا چلتا ہے کہ لینوو اسی ماہ 20 مارچ کو ایک نئے سمارٹ فون کا اعلان کرنے والا ہے۔
کمپنی کے ایک ایگزیکٹو چانگ چینگ نے اپنے ویبو اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر سے جہاں اس کی لانچنگ کی تاریخ پتا چلتی ہے وہاں یہ بھی پتا چلتا ہے کہ یہ ڈیوائس ایس سیریز کی ہوگی۔

(جاری ہے)

چانگ نے جس ڈیوائس کی مدد سے یہ پوسٹ کی ہے، وہ لینوو ایس 5 ہے، جس کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔اس لیے یقینی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ 20 مارچ کو لینوو ایس 5 کو ہی متعارف کرایا جائے گا۔ ویبو پوسٹ سے ہی پتا چلا ہے کہ اس ڈیوائسز میں غیر معمولی 6000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی۔ اس حولے سے مزید معلومات جلد ہی سامنے آ جائیں گی۔

Lenovo S5 phone coming this month
تاریخ اشاعت: 2018-03-07

More Technology Articles