LG introduced user interface for G5

LG Introduced User Interface For G5

ایل جی نے جی 5 سمارٹ فون کے لئے جدید ترین یوزر انٹرفیس 5.0متعارف کرادیا

ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اپنے جدید ترین اسمارٹ فون جی فائیو (G5)کے لئے ایل جی یو ایکس 5.0. کے نام سے نیا موبائل یوزر انٹرفیس متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ ایل جی کے جی فائیو اسمارٹ فون کے علاوہ اسکے دیگر نئے ماڈلز کے اسمارٹ فون پر بھی ایل جی کے یو ایکس5.0 میں جدید ترین اور باسہولت فیچرز ہیں۔ یہ اینڈرائڈ کے جدید ترین مارش میلو او ایس پر چلتا ہے، ایل جی کے یو ایکس 5.0 مستقبل کے موبائل فونز کی ضروریات کے فلسفے کو مدنظر رکھتا ہے۔

ایل جی کا یو ایکس 5.0 قابل تفریح، پہلے سے بہتر اور صارف کے مزاج کے مطابق ڈھال لیتا ہے۔ اس کے ذریعے ایل جی کے فرینڈز (LG Friends) کے ساتھ اس کا مکمل طور پر کنٹرول ہوجاتا ہے۔ نئے فنکشنز کے اضافے کی بدولت صارفین کو زیادہ اور بھرپور استعمال کی سہولت حاصل ہوتی ہے اور جی فائیو کو اس طرح بہترین انداز سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)



ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے پریذیڈنٹ اور سی ای او جونو چو نے بتایا، "ہم نے اسمارٹ فون صارفین کے لائف اسٹائل کا تجزیہ کیا ہے تاکہ انہیں بہترین موبائل تجربہ فراہم کیا جائے اور اس کے نتیجے میں ایل جی یو ایکس 5.0 کی افادیت بہترین انداز سے بڑھائی جاسکتی ہے۔

ایل جی یو ایکس 5.0 اور G5کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ جدید انداز سے کارکردگی پیش کریں جس سے ہمارے انتہائی مطلوب صارفین کی ضروریات کی عکاسی ہوتی ہے۔ "

ایل جی فرینڈز منیجر کی آسانی سے جی فائیو کے ساتھ پیئرنگ کی جاسکتی ہے اور جی فائیو کے ذریعے انہیں بہتر انداز سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایل جی کے یو ایکس 5.0 کی بدولت گوگل پلے اسٹور سے مطلوبہ تمام ایپلی کیشنز آسانی سے ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کی جاسکتی ہیں۔


ایل جی فرینڈز منیجر ہر ایل جی فرینڈ کا مختلف ڈسپلے فراہم کرتا ہے۔ جب یہ 360 کیم (360 CAM) کے ساتھ پیئر ہوتا ہے تو جی فائیو تصویریں لینے میں معاون ہے جس سے شوٹنگ بھی کی جاسکتی ہے۔ گیلری میں فرینڈز کیمرا البم اپنے استعمال کنندگان کے لئے تصاویروں کی مختلف کٹیگریاں بناتا ہے اور ایل جی فرینڈز جیسے 360 کیم (360 CAM) اور رولنگ بوٹ سے محفوظ شدہ مناظر کو بہتر بناتا ہے۔
ایل جی یو ایکس 5.0 کی بہتر کارکردگی کے باعث ایل جی کے جی فائیو اسمارٹ فون کیمرے کی کارکردگی نمایاں فرق سے محسوس کی جاتی ہے۔

ایل جی نے یو ایکس 5.0 میں استحکام اور سہولت بڑھانے کے لئے اپنے انٹرفیس میں بہتری لانے کے ساتھ مختلف نئے فیچرز بھی شامل کئے ہیں۔ ایل جی ہیلتھ (LG Health) یو ایکس 5.0 کے لئے اپ گریڈ ہے جو بنیادی معاملات سے لیکر جدید حد تک سہولت فراہم کرتا ہے۔
یہ آپ کی سرگرمیاں آہستہ آہستہ شروع کراتا ہے اور ایک مخصوص مقام پر پہنچنے کے بعد آپ کو ایڈوانسڈ موڈ پر منتقل کردیتا ہے۔ اس کے ساتھ آپ کی پیش رفت سے متعلق تصویری معلومات کے ذریعے یہ آپ کو آگاہ رکھتا ہے۔

آل ویز آن۔ اسمارٹ فون کو آن کئے بغیر وقت دیکھا جاسکتا ہے، اس میں تاریخ، نوٹیفکیشنز اور ایس ایم ایس آئیکن ہروقت اسکرین پر ڈسپلے ہوتے ہیں۔


اسمارٹ ڈاکٹر، اپنے جی فائیو اسمارٹ فون کے ذریعے بہترین انداز سے مستفید ہونے کے لئے آپ کی روز مرہ عادات کی بنیاد پر آپ کو ٹپس اور حل پیش کرتا ہے۔ ورلڈ کلاک ، اسمارٹ کلاک میں دنیا بھر کے منتخب شدہ شہروں کے اوقات کار سے آگاہ کرتا ہے اور فون کال یا میٹنگز کے لئے متعین وقت کو فوری طور پر دوسری جانب کے مقامی وقت سے ملاتا ہے۔
فائل منیجر کے ذریعے جی فائیو اسمارٹ فون میں کسی بھی فولڈر یا فائل تک براہ راست آسان رسائی رکھتا ہے۔ جس میں ڈاکومنٹس، ویڈیوز اور تصاویر شامل ہیں جو پورے جی فائیو میں جہاں کہیں بھی ہوگیں مطلوبہ سرچ پر پیش کردے گا۔

ایل جی بیک اپ میں ایل جی کا بیک اپ اور این ایف سی کو استعمال کیا جائے تاکہ دیگر اینڈرائڈ فونز پر باآسانی اپنا ڈیٹا بحال کرسکیں اور اپنی پسندیدہ میسنجر ایپ سے اپنی بات چیت کو ریکارڈ کرلیں۔
ایل جی یو ایکس 5.0 میں سہولت اور سیکورٹی کے لئے بالکل درست فنگرپرنٹ کے ذریعے شناخت کی سہولت بھی فراہم کردی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-22

More Technology Articles