LG patents a crazy rollable smart pen that aims to replace your smartphone

LG Patents A Crazy Rollable Smart Pen That Aims To Replace Your Smartphone

ایل جی کا حیرت انگیز سمارٹ پین آپ کے سمارٹ فون کی جگہ لے سکتا ہے

ایسا لگتا ہے کہ سٹائلس کے حوالے سے آنے والے چند ماہ کافی دلچسپ ہونگے۔سام سنگ لگیکسی نوٹ 9 کے ایس پین کے حوالے سے کافی افواہیں سامنے آئیں ہیں کہ کمپنی نے اس میں بہت زیادہ بہتریاں کی ہیں۔ اس میں بہت سے نئے فیچر ،جیسے بلوٹوتھ، میوزک پلے بیک کنٹرول اور دیگر بہت سے فیچرز ، ہونگے۔
اس کے علاوہ ایل جی نے بھی ایک حیرت انگیز فولڈ ایبل سمارٹ پین / سٹائلس کے حقوق ملکیت کی درخواست دی ہے۔

یہ درخواست 2015 میں دی گئی تھی۔ اس سمارٹ پین میں ایک نہیں دو ڈسپلے ہونگے۔ حقوق ملکیت کی درخواست کے ساتھ منسلک تصاویر کے مطابق سمارٹ پین میں چھوٹا ڈسپلے وقت اور نوٹی فیکیشن دکھائے گا۔ اس میں چند کام کی ایپلی کیشنز کے شارٹ کٹ بھی ہونگے۔
حیرت انگیز بات دوسرے ڈسپلے میں ہے۔ دوسرا ڈسپلے کافی بڑا اور لچکدار ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ ڈسپلے فولڈ یا رول ہو کر سمارٹ پین میں ہی سما جائے گا اور ایک بٹن دبانے پر باہر آ جائے گا۔

اگر یہ سمارٹ پین حقیقت میں بن گیا تو یہ آپ کے سمارٹ فون کی جگہ لے سکتا ہے۔
حقوق ملکیت کی درخواست کے مطابق آپ سمارٹ پین کو کسی بھی دوسری ڈیوائس سے مربوط کر سکیں گے۔ اس پین سے اصل کاغذ پر بھی لکھا جا سکے گا اور اس لکھے ہوئے کو یہ خود میں محفوظ کر سکے گا یا آپ کے ٹیبلٹ پر ظاہر کر سکے گا۔ اس سمارٹ پین میں وہ تمام سنسرز ہونگے جو آپ کے سمارٹ فون میں ہوتے ہیں، مثال کے طور پر اس میں جیارو، ای کمپاس، پراکسمیٹی، پریشر، کیمرہ، آئی ٹریکنگ اور فنگر پرنٹ سنسر وغیرہ ہونگے۔ اس کی فیچر لسٹ میں مائیکروفون اور ائیر پیس بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ جن ڈیوائسز کے حقوق ملکیت کی درخواست دی جاتی ہیں، ضروری نہیں کہ وہ حقیقت میں بھی بن جائیں۔

LG patents a crazy rollable smart pen that aims to replace your smartphone
تاریخ اشاعت: 2018-07-06

More Technology Articles