LG reportedly pulling out of the Chinese smartphone market

LG Reportedly Pulling Out Of The Chinese Smartphone Market

ایل جی چینی سمارٹ فون مارکیٹ سے نکل رہا ہے

ایک مقامی پبلی کیشن کے مطابق ایل جی موبائل مبینہ طور پر چینی سمارٹ فون مارکیٹ سے نکل رہا ہے۔یہ خبر ایل جی کے 2017 کے معاشی اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔اگرچہ ایل جی الیکٹرونکس کو مجموعی طور پر ریکارڈ توڑ آمدن ہوئی ہے لیکن چوتھی سہ ماہی میں موبائل ڈویژن کو 192 ملین کا خسارہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس خسارے کی وجہ چین میں دوسرے برانڈز کی طرف سے زبردست مقابلہ ہے۔جنوبی کوریا کی کمپنی ایل جی کے لیے چین کی مقامی مارکیٹ میں مقامی برانڈز سے مقابلہ کرنا کافی دشوار ہے۔ 2016 میں ایل جی نے 480 ملین ڈیوائسز فروخت کیں لیکن چین میں پورے سال میں 1 لاکھ 60 ہزار یونٹ فروخت کیے گئے۔چین میں ایل جی ڈیوائسز کی کم فروخت کی ایک بڑی وجہ وہاں جی 6 اور وی 30 سمارٹ فونز لانچ نہ کیا جانا بھی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-02-03

More Technology Articles