LG to introduce Vision AI with refreshed V30 at MWC 2018

LG To Introduce Vision AI With Refreshed V30 At MWC 2018

ایل جی موبائل ورلڈ کانگرس 2018 ریفریشڈ وی 30 کے ساتھ Vision AI متعارف کرائے گا

جنوری میں کورین میڈیا نے بتایا تھا کہ ایل جی مصنوعی ذہانت کے حامل کے ایک فون کو اس سال موبائل ورلڈ کانگریس میں متعارف کرائے گا۔ اب ایل جی نے ایک پریس ریلیز میں اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔
ایل جی بارسلونا میں سمارٹ فونز کےلیے Vision AI متعارف کرائے گا۔ یہ ٹیکنالوجی اب تک کے ایل جی کے سب سے جدید ترین سمارٹ فون ایل جی وی 30 میں متعارف کرائی جائے گی۔


Vision AI خودکار طور پر اشیاء کا تجزیہ کر کے 8 میں سے بہترین شوٹنگ موڈ تجویز کرے گا۔ ان 8 موڈز میں Portrait، Food، Pet، Landscape، City، Flower، Sunrise اور Sunset شامل ہیں۔

(جاری ہے)


یہ ٹیکنالوجی اینگلز آف ویو، کلرز، بیک لائٹنگ، سیچوریشن لیول اور ریفلیکشن کو مدنظر رکھے گی۔ یہ ٹیکنالوجی 10 کروڑ تصاویر کا تجزیہ کرنے کے بعد ترتیب دی گئی ہے۔ ان تصاویر کےلیے 1000 منفرد کیٹیگریز بنائی گئیں تھی تاکہ ان کا تجزیہ بالکل درست ہو۔


اس ٹیکنالوجی کا ایک اور اہم فیچر وائس کمانڈز ہیں۔ گوگل کے ساتھ مل کر ایل جی نے وائس کمانڈز کو اپ گریڈ کر کے 32 کر دیا ہے۔ اب سے پہلے یہ 23 تھیں۔
یہ ٹیکنالوجی کم روشنی میں بھی بہتر تصویر بنانے کے قابل ہے۔اس ٹیکنالوجی کی مدد سے جب آپ کیمرہ کسی چیز کی طرف کریں گے تو فون آپ کو اس سے ملتی جلتی چیزوں کی قیمتیں بھی بتائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-02-13

More Technology Articles