McAfee Unhackable Bitfi Wallet Hacked

McAfee Unhackable Bitfi Wallet Hacked

جان میکافی کا نا قابل تسخیر سمجھا جانے والا بٹ کوائن والٹ ہیک ہوگیا

دنیا کا پہلا تجارتی اینٹی وائرس ”میکافی“ بنانے والے میکافی ایسوسی ایٹ کے بانی جان میکافی نے گزشتہ ہفتے ایک ٹوئٹ میں ایک نئے بٹ کوائن والٹ کا اعلان کیا تھا۔ میکافی کا دعویٰ تھا کہ کوئی بھی اس والٹ کو ہیک نہیں کر سکتا ، اگر کسی نے اسے ہیک کر لیا تو اسے ڈھائی لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا۔
Bitfi نام کے اس بٹ کوائن والٹ کو نیدرلینڈ کے سیکورٹی ریسرچر اوور سوفٹ نے ہیک کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اوور سوفٹ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے Bitfi کوروٹ ایکسس حاصل کر لیا ہے ، جس کا مطلب ہے کہ سسٹم کا مکمل کنٹرول اُنکے پاس ہے۔ تاہم میکافی نے اوور سوفٹ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے انہیں انعامی رقم دینے سے انکار کر دیا ہے۔ میکافی کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن والٹ اسی وقت ہیک سمجھا جائے گا، جب کوئی اس میں سے بٹ کوائن نکال لے، بٹ کوائن نکالے بغیر روٹ ایکسس حاصل کرنا والٹ کو ہیک کرنے کی ناکام کوشش ہے۔
Bitfi کے سی ای او نے ہیکنگ کی اس کاروائی کی تصدیق کرنے کی بجائے ایک نیا باؤنٹی پروگرام شروع کر دیا ہے، جس میں والٹ ہیک کرنے والے کو دس ہزار ڈالر انعام دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔
اپ ڈیٹ:

14 اگست 2018 کو Bitfi کو ایک بار پھر ہیک کر لیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-08-08

More Technology Articles