Meet Daisy, the robot that disassembles old and unwanted iPhone
ایپل کی نئی روبوٹ ڈیزی ایک گھنٹے میں 200 سمارٹ فونز کے پرزے الگ کر سکتی ہے
22اپریل کو ارتھ ڈے کی مناسبت سے ایپل نے ارتھ ڈے ایپل گیو بیک(Earth Day Apple GiveBack) منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف ماحول کو فائدہ پہنچے گا بلکہ اُن صارفین کا بھی فائدہ ہوگا جو پرانے اور غیر ضروری آئی فون ایپل کو واپس کریں گے۔اس پروگرام کے تحت مخصوص ڈیوائسز واپس کرنے والے صارفین کو ایپل سٹور گفٹ کارڈز دئیے جائیں گے، جنہیں بعد میں خریداری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس کے بعد واپس ہونے والے سمارٹ فونز کے قابل استعمال پرزے الگ کیے جائیں گے۔اب سے لیکر کر30 اپریل تک ایپل گیو بیک پروگرام کے تحت واپس آنے والے ہر موبائل سیٹ پر کنزرویشن انٹرنیشنل (Conservation International) کو عطیہ دے گا۔ یہ تنظیم 6 براعظموں کے 30 ممالک میں کام کرتی ہے۔ اس کا مقصد سیارہ زمین کی بہتری کےلیے کام کرنا ہے۔(جاری ہے)
ایپل نے ڈیزی کے نام سے ایک روبوٹ بھی متعارف کرایا ہے۔
ارتھ ڈے کے موقع پر ایپل واچ کےصارفین کے لیے خصوصی بیج بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ اس بیج کو حاصل کرنے کے لیے صارفین کو ارتھ ڈےپر آدھے گھنٹے سے زیادہ ورزش کرنی پڑے گی۔
ایپل نے 2018 کی ماحولیات رپورٹ بھی جاری کی ہے، جس کے مطابق ایپل کے کئی شعبوں میں بہتری آئی ہے۔ قابل تجدید توانائی کے استعمال سے کمپنی نے کاربن فٹ پرنٹ کو کم کیا ہے۔ 2016 میں یہ 29.5 ملین میٹرک ٹن تھا۔ اب یہ 27.5 ملین میٹرک ٹن پر آ گیا ہے۔ اس وقت 2011 کے مقابلے میں ایپل 3 گنا زیادہ بجلی خرچ کر رہا ہے لیکن اس کے آلودگی کے پھیلاؤ میں 54 فیصد کمی آئی ہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry