Meizu Bloggers Meet Up A premium technology event

Meizu Bloggers Meet Up A Premium Technology Event

میزو کی جانب سے بلاگرز میٹ اپ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد

سستے ترین موبائل فون اور الیکٹرانکس میں صنعتی موجد ’’میزو‘‘ نے ’’بلاگرز میٹ اپ‘‘ کے عنوان سے جمعرات کو امپیریل ہال، نشاط ہوٹل لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا۔ میزو نے پاکستان میں سب سے پہلے ڈوئل سکرین اور ڈوئل ٹچ فونز میزو پرو 7 اور 7 پلس کے ساتھ ساتھ میزو ایم 6 اور ایم 6 نوٹ کا تجربہ لوگوں کے ہاتھ میں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے شاندار موبائل فون پیش کئے۔

یہ سمارٹ فونز آئندہ ہفتوں میں گرین ٹیک ڈسٹری بیوشن اینڈ کسٹمر کیئر نیٹ ورک کی جانب سے مقامی وارنٹی کے ساتھ دستیاب ہوں گے۔ M6 کم سپیسی فیکیشن اور کم قیمت کے ساتھ بجٹ فون ہے۔ اس فون میں 5.2 انچ کا 720p ڈسپلے اور کواڈ کور میڈیا ٹیک پروسیسر ہے۔ اس میں 3 جی بی ریم، 32 جی بی سٹوریج کے ساتھ ساتھ 13 میگا پکسل ریئر اور 8 میگا پکسل فرنٹ فیسنگ کیمرہ ہے۔

(جاری ہے)

میزو ایم 6 میں 3070 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔ ایم 6 نوٹ میں ایک بڑا 5.5 انچ 1080p ڈسپلے ہے اور اس میں سنیپ ڈریگن 625 پروسیسر، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج ہے۔ ایم 6 نوٹ میں ڈوئل 12+5 میگا پکسل کیمرے پیچھے کی جانب اور 16 میگا پکسل کیمرہ فرنٹ پر ہے۔ اس میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے۔ 18W کے فاسٹ چارجر کے ذریعے اس میں فاسٹ چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔

میزو پرو 7 میں 5.2 انچ کی ایمولڈ سکرین اور 1080p ریزولیشن جبکہ پرو 7 پلس میں ایک بڑی 5.5 انچ کیو ایچ ڈی (2560x1440) ریزولیشن کا ڈسپلے ہے۔ یہ فون میں ایک دوسری 1.9 انچ کی سکرین پیچھے کی جانب ہے۔ پرو 7 فونز ایک منفرد ڈیزائن کے حامل ہیں جو نوٹیفیکیشن، موسم اور آسان رسائی کیلئے دیگر اہم خصوصیات پیش کرتے ہیں۔ پرو 7 کے اندر ایک اوکٹا کور میڈیا ٹیک Helio پی 25 پروسیسر جبکہ پرو 7 پلس میں ایک ڈیکا کور Helio X30 پروسیسر دیا گیا ہے۔
پرو 7 میں 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی سٹوریج جبکہ پلس ماڈل میں 6 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی کی سٹوریج دی گئی ہے۔ دونوں فون میں ایک ڈوئل 12+12 میگا پکسل کا کیمرہ پشت پر اور 16 میگا پکسل کیمرہ فرنٹ پر دیا گیا ہے۔ چھوٹے پرو 7 میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری جبکہ پرو 7 پلس میں 3500 ایم اے ایچ بیٹری نصب کی گئی ہے۔ میزو کے ایم چارج ٹیک کے ذریعے یہ فون فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتے ہیں۔

عالمی وژن کا حصہ ہونے کے طور پر میزو کی خواہش ہے کہ وہ اپنی جدید ٹیکنالوجی اور ترقی کو صارفین کے مختلف طبقوں کے مابین اجاگر کرے۔ ایونٹ میں معروف ٹیکنالوجی سپیشلسٹس کی جانب سے پریزنٹیشن بھی شامل تھیں جن میں میزو کی جدید ترین سیلولر ڈیوائسز کی خصوصیات اور صلاحیتوں پر روشنی ڈالی گئی۔ بلاگرز نے ایونٹ میں گرمجوشی سے شرکت کی اور جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں مفید معلومات حاصل کیں۔

میزو پاکستان کے کنٹری ہیڈ فراز ایم خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’بلاگرز سے ملاقات کا یہ خصوصی ایونٹ بلاگرز کو پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرائے جانے والے موبائل فونز اور مختلف ٹچ اور ڈسپلے ٹیکنالوجیز سے متعلق معلومات فراہم کرنے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے۔ میزو عالمی سطح پر رابطے کے مقصد کیلئے تیز رفتار بدلتی ہوئی ترقی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی پر یقین رکھتا ہے۔ میزو کسٹمائزڈ صارف تجربہ، اعلیٰ کارکردگی اور ارزاں قیمتوں پر بہترین صلاحیتوں کی وجہ سے میزو کے سمارٹ فونز کی کئی سالوں سے گونج ہے۔

Meizu Bloggers Meet Up A premium technology event
تاریخ اشاعت: 2018-03-29

More Technology Articles