Microsoft announces new leadership for Pakistan

Microsoft Announces New Leadership For Pakistan

مائیکروسافٹ نے پاکستان کے لیے نئی لیڈرشپ کا اعلان کر دیا

مائیکروسافٹ نے عابد زیدی کو 1 اگست 2017 سے کنٹری منیجر فار پاکستان مقرر کیا ہے اور وہ ریجنل لیڈر شپ ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔
عابد زیدی 2007 میں مائیکروسافٹ کا حصہ بنے تھے۔ ان 10 سالوں میں وہ کئی اہم عہدوں بشمول کمرشل سیگمنٹ لیڈ اور انٹرپرائز ڈائریکٹر فار پاکستان بھی کام کرتے رہے ہیں۔
مائیکروسافٹ میں کام کرنے کے علاوہ عابد زیدی کے پاس Unisys اور NCR میں بھی کام کرنے کا 6 سالہ تجربہ ہے۔


مائیکروسافٹ کا کنٹری منیجر بننے پر عابد زیدی کا کہنا تھا کہ ”میں اس وقت یہ عہدہ ملنے پر بہت خوش ہوں جب مائیکروسافٹ، ہمارے صارفین اور اس صنعت میں پہلے سے بھی زیادہ تیزی سے تبدیلیاں ہو رہی ہیں“، انہوں نے مزید کہا کہ ” میرے لیے یہ ایک بڑا اچھا موقع ہے کہ ہم ایک ایسا کلچر متعارف کرائیں جس کی بنیاد ہمارا وہ مشن ہو جس کا مقصد کرہ ارض پر موجود ہر شخص اور ادارے کو زیادہ کامیابی حاصل کرنے کے قابل بنانا ہے۔

(جاری ہے)

نیزیہ موقع ہے کہ میں خاص طور پر پاکستان اور عمومی طور پر پورے ریجن پر گہرا اثر چھوڑ سکوں۔ میں ہمارے صارفین، پارٹنرز، گورنمنٹس اور کمیونیٹیز کی کامیابی کے لیے پرعزم ہوں۔
عابد زیدی انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، کراچی سے ایم بی اے ہیں۔ وہ مائیکروسافٹ کے کراچی آفس میں ہی اپنا کام جاری رکھیں گے۔
عابد زیدی سے پہلے مائیکروسافٹ کے کنٹری منیجر شہزاد خان تھے۔ شہزاد خان اب بھی مائیکروسافٹ کا ہی حصہ ہیں مائیکروسافٹ میں ہی سمارٹ میڈیم کارپوریٹ لیڈ کے طور پر کام کریں گے۔ شہزاد خان شمالی افریقا سے پاکستان تک 13 ممالک کے مختلف کاروباری امور دیکھیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-14

More Technology Articles