Microsoft announces new Visual Search features for Bing on Android and iOS

Microsoft Announces New Visual Search Features For Bing On Android And IOS

مائیکروسافٹ نے بنگ میں نیا وژیول سرچ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ بنگ (Bing) کے وژیول سرچ فنکشن میں کئی بہتریاں کی گئی ہیں۔اگر آپ نے وژیول سرچ کا فیچر استعمال نہیں کیا تو آپ کو بتاتے چلیں کہ اس فیچر سے صارفین اپنی بنائی یا دیکھی ہوئی تصاویر سے سرچنگ اور خریداری کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ وژیول سرچ میں ٹیکسٹ ٹرانسکرپشن اور Math Solver کا فیچر بھی ہے۔ Math Solver کا فیچر آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے تو پچھلے ماہ جاری کر دیا تھا لیکن مائیکرو سافٹ کا وعدہ ہے کہ اس فیچر کو اس ماہ کے آخر تک اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر بھی جاری کر دیا جائے گا۔


Math Solver وژیول سرچ کا نیا فیچر ہے۔ اس سے صارفین صرف تصاویر بنا کر اور نیچے موجود مینو پر Auto اور Barcode کے درمیان Math بٹن پر ٹیپ کر کے کیلکولس سمیت ریاضیاتی مساواتیں حل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


ٹیکسٹ ٹرانسکرپشن فیچر سے صارفین کیمرے میں نظر آنے والے ٹیکسٹ کو سرچ کر سکتے ہیں۔ اس فیچر سے بزنس کارڈ کی تصویر بنا کر کارڈ پر درج نمبر پر کال کی جا سکتی ہے۔

کانٹیکٹ لسٹ میں ای میل ایڈریس شامل کیا جا سکتا ہے اور یو آرایل پر وزٹ کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ مائیکروسافٹ نے صآرفین کے فیڈ بیک کے بعد اعلان کیا ہے کہ انہوں نے Bing.com میں تصویر کے ذریعے سرچنگ کو آسان بنا دیا ہے۔ اس کے لیے وژیول سرچ کو ری ڈیزائن بھی کیا گیا ہے۔ ایک نئے فیچر سے سرچنگ کے لیے تصویر کو بنگ یا کمپیوٹر سے امیج باکس میں ڈریگ اینڈ ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-09-17

More Technology Articles