Microsoft confirms Windows Phone is dead

Microsoft Confirms Windows Phone Is Dead

مائیکروسافٹ نے ونڈوز فون کے خاتمے کی تصدیق کردی

ونڈوز فون 8.1 کا تو پہلے ہی خاتمہ ہوگیا تھا لیکن مائیکروسافٹ کے جو بیلفور کے ٹوئیٹس سے معلوم ہوا ہے کہ ونڈوز 10 موبائل بھی قریب المرگ ہے۔
مائیکرو سافٹ موبائل او ایس کے وی پی جو بیلفور ونڈوز 10 موبائل کے خاتمے کی تصدیق کرتے ہوئے کہ مائیکروسافٹ ونڈوز 10 موبائل کے لیے سپورٹ اور بگز کے پیچز فراہم کرتارہے گا لیکن ونڈوز فون کے حوالے سے کوئی نیا فیچر یا ہارڈ وئیر متعارف نہیں کرایا جائے گا۔
بیلفور نے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈویلپرز نے پلیٹ فارم کو سپورٹ نہیں کیا اور مائیکروسافٹ کو کام کرنے کے لیے کوئی شراکت دار نہیں ملا، جس کی وجہ سے یہ آخری فیصلہ کرنا پڑا۔اس پلیٹ فارم کے کم صارفین کی وجہ سے مائیکروسافٹ کے پاس اس صورت حال سے نکلنے کا کوئی راستہ بھی نہیں تھا۔

(جاری ہے)


مائیکروسافٹ کوئی نیا آپریٹنگ سسٹم بنانے کی بجائے فون اور پی سی میں رابطے کے لیے کام کر رہاہے۔مائیکرو سافٹ کا ایج براؤزر بھی اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر آنے کی کوشش کر رہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-09

More Technology Articles