Microsoft Edge browser tops 5 million downloads in the Google Play Store

Microsoft Edge Browser Tops 5 Million Downloads In The Google Play Store

گوگل پلے سٹور پر مائیکروسافٹ ایج براؤزر 5 ملین سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ ہو چکا ہے

مائیکروسافٹ کے موبائل براؤزر ایج نے اینڈروئیڈ پلیٹ فارم پر ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔گوگل پلے سٹور پر دسمبر 2017 میں اس براؤزر کے ڈاؤن لوڈز کی تعداد 1 ملین تھی جو مائیکروسافٹ کے نئے براؤزر کے لیے ایک اچھی پیش رفت تھی۔
اب چھ ماہ بعد مائیکروسافٹ ایج براؤزر 5 ملین بار ڈاؤن لوڈ ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

اگر اینڈروئیڈ پر مائیکروسافٹ ایج کی مقبولیت اسی طرح برقرار رہی تو اس سال کے آخر تک یہ 10 ملین ڈاؤن لوڈ تک پہنچ جائے گا۔


مائیکروسافٹ ایج براؤزر کے کئی فیچر ایسے ہیں، جو اسے مقبول براؤزر بنا رہے ہیں۔ اس میں کیو آر کوڈ ریڈر، وائس سرچ اور InPrivateموڈ کا فیچر ہے۔ ان پرائیویٹ موڈ میں براؤزر کوئی ڈیٹا محٖفوظ کیے بغیر صارفین کو براؤزنگ کی سہولت دیتا ہے۔اس کے علاوہ مائیکرو سافٹ اس براؤزر میں نئے فیچرز بھی اپ ڈیٹ کرتا رہتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-06-25

More Technology Articles