Microsoft is officially killing Windows Vista

Microsoft Is Officially Killing Windows Vista

مائیکروسافٹ ونڈوز وسٹا کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا

لانچ کے 10 سال بعد مائیکروسافٹ آخر کار ونڈوز وسٹا سے جان چھڑا رہا ہے۔اس کے سپورٹ فورم پر ایک نئی پوسٹ میں کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 11 اپریل سے ونڈوز وسٹا کے لیے کوئی نئی سیکورٹی اپ ڈیٹس متعارف نہیں کرائی جائے گی۔ مائیکرو سافٹ اس آپریٹنگ سسٹم کےلیے اب مفت یا ادائیگی کے بعد بھی کوئی سپورٹ فراہم نہیں کرےگا۔

(جاری ہے)


مائیکروسافٹ ونڈوز وسٹا کے صارفین مائیکروسافٹ کی طرف سے سپورٹ بند ہونے کے بعد بھی اس آپریٹنگ سسٹم کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں لیکن یہ کافی خطرناک ہوگا۔

کمپنی کی جاری کردہ سیکورٹی اپ ڈیٹس کے بغیر ونڈوز وسٹا کے صارفین با آسانی وائرس اور دوسری خرابیوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔
مائیکروسافٹ نے صارفین کو مزید مطلع کیا ہے کہ وسٹا پر Microsoft Security Essentials کی فراہمی بھی بند کر دی گئی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-11

More Technology Articles