Microsoft is planning touchless input for future Surface devices

Microsoft Is Planning Touchless Input For Future Surface Devices

مائیکروسافٹ نے مستقبل کی سرفس ڈیوائسز میں ٹچ لیس ان پٹ کے حقوق ملکیت حاصل کر لیے

یو ایس پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس نے مائیکروسافٹ کو ایک نیا پیٹنٹ جاری کیا ہے۔ مائیکروسافٹ مستقل کی سرفس ڈیوائس کو شاید ٹچ لیس ان پٹ سے کنٹرول کیا جاسکے۔ اس طریقے میں ٹیبلٹ صارفین کی حرکات کو ان پٹ کے طور پر رجسٹر کرے گا۔اس کے لیے ایک ڈپتھ کیمرہ بھی استعمال ہوگا۔ ایسا ہی ایک ٹرو ڈپتھ کیمرہ ایپل آئی فون ٹین میں استعمال ہوتا ہے۔
یہ پیٹنٹ 2016 کی پہلی سہ ماہی میں فائل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پیٹنٹ کے مطابق مائیکروسافٹ ڈپتھ کیمرے کے ساتھ ساتھ Time Of Flight نامی لیزر بیسڈ میپنگ ٹیکنالوجی بھی استعمال کرے گا۔ یعنی مائیکروسافٹ کیمرے اور لیزر کی مدد سے صارفین کی حرکات کونوٹ کرے گا۔ مائیکروسافٹ اس کیمرے کو مختلف چیزوں کی میپنگ کے لیے بھی استعمال کر سکتا ہے۔ ایپل اس ٹیکنالوجی کو مستقبل میں آئی فون میں استعمال کرنے پر غور کر رہا ہے۔
مائیکروسافٹ کے پیٹنٹ کے خاکے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ صارفین ایک انگلی سے کرسر اور ایک سے زائد انگلیوں کے استعمال سے ملٹی ٹچ والے ٹاسک سر انجام دے سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ جس ٹیکنالوجی کا پیٹنٹ لیا جائے ، ضروری نہیں کہ کمپنی اسے لازمی بنائے گی۔

Microsoft is planning touchless input for future Surface devices
تاریخ اشاعت: 2018-07-13

More Technology Articles