Microsoft kills the password with phone based log in

Microsoft Kills The Password With Phone Based Log In

مائیکروسافٹ نے پاس ورڈ یاد رکھنے کا جھنجھٹ ہی ختم کردیا

اب صارفین مائیکروسافٹ کی Authenticator ایپ سے پاس ورڈ کو بائی پاس کرتے ہوئے فون سے لاگ ان ہو سکتےہیں۔ مائیکرو سافٹ کے مطابق یہ پراسس جدید ترین ٹو سٹیپ ویری فیکیشن سے زیادہ آسان اور محفوظ ہے۔
مائیکرو سافٹ نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ فون سائن ان فیچچر سے صارفین پاس ورڈ انٹر کرنے کے سٹیپ کو بائی پاس کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

یہ فیچر گوگل کے پرامپٹ کی طرح ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کےلیے صارفین کو اپنی اینڈروئیڈ یا آئی او ایس ڈیوائس پر ایپ انسٹال کرنی پڑے گی۔ اس کے بعد صآرفین جب بھی لاگ ان فیلڈ میں اپنا یوزر نیم درج کریں گے ،انہیں موبائل پر ایک پرامپ ملے گی، اسے اپروو کرنے پر صارفین پاس ورڈ درج کیے بغیر ہی اکاؤنٹ میں لاگ ان ہو سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-19

More Technology Articles