Microsoft PowerPoint can now translate presentations on the fly

Microsoft PowerPoint Can Now Translate Presentations On The Fly

مائیکروسافٹ پوائنٹ اب رئیل ٹائم میں پریزنٹیشن کا ترجمہ کر سکے گا

سیاٹل میں ہونےو الی بلڈ(build) ڈویلپر کانفرنس میں مائیکروسافٹ نے پاور پوائنٹ کے لیے ایک نیا پلگ ان متعارف کرایا ہے۔ اس پلگ ان کی مدد سے ہم رئیل ٹائم میں پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کا ترجمہ کر سکتےہیں۔

(جاری ہے)


پریزنٹیشن ٹرانسلیٹر پلگ ان کی بدولت پاور پوائنٹ ڈیسک ٹاپ کی ٹرانسلیشن اے پی آئی پریزنٹیشن کے مواد کو 10 زبانوں میں رئیل ٹائم میں ترجمہ کر سکتی ہے جبکہ اس دوران فارمیٹنگ بھی متاثر نہیں ہوتی۔
یہ پلگ ان عربی، چینی، انگریزی، فرانسیسی، جرمن، اطالوی، جاپانی، پرتگالی، روسی اور سپینی زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے۔یہ پلگ ان ترجمے کے ساتھ ساتھ سلائیڈ میں سماعت سے متاثرہ افراد کے لیے کیپشن بھی شامل کر سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-11

More Technology Articles