Microsoft working on a foldable Surface phone

Microsoft Working On A Foldable Surface Phone

مائیکروسافٹ فولڈ ایبل سرفس فون پر کام کر رہا ہے

مائیکروسافٹ دو سالوں سے ایک پراسرار ڈیوائس پر کام کر رہا ہے جس کا کوڈ نام اینڈرومیڈا ہے۔ اس کے بارے میں اطلاعات حقوق ملکیت کی درخواست سے سامنے آئی تھیں اینڈرومیڈا پروجیکٹ کے بارے میں پچھلے سال سے ہی خبریں سامنے آ رہی ہیں لیکن اس کے بارے میں کچھ زیادہ معلومات دستیاب نہیں۔ لیکن اب ایک لیک ای میل سے اس کے بارے میں چند نئی معلومات سامنے آئیں ہیں۔


اینڈرومیڈا سرفس فون صرف ”فون“ نہیں یہ ”پاکٹ ایبل“ ڈیوائس ہے جسے مائیکروسافٹ کے لیپ ٹاپ کی سیریز سرفس کےجانشین کے طور پر بنایا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد نئے فولڈ ایبل ہینڈ سیٹ بنانا ہے۔
مائیکروسافٹ نے سرفس آر ٹی اور سرفس پرو کو 6 سال پہلے ایک ایسی ڈیوائس کے طور پر متعارف کرایا تھا، جو ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ کی درمیان کی شکل تھی۔

(جاری ہے)

سرفس پرو تو بہت زیادہ کامیاب ہوا تھا۔ اس وقت ایپل سمیت تمام کمپنی ہی کسی نے کسی حد تک سرفس کو کاپی کر رہی ہیں۔ مائیکروسافٹ کی اینڈرو میڈا ڈیوائس کو اب ایک بار پھر فون اور پی سی کے مقابلے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

مائیکروسافٹ ابھی اینڈرومیڈا ڈیوائسز کو خفیہ طور پر بنا رہا ہے۔

اس ڈیوائس کے دونوں طرف ڈسپلے ہوگا۔ مائیکروسافٹ اس پر سٹائلس ان پٹ کے تجربات بھی کر رہا ہے۔ اس لیے اس ڈیوائس کو کتاب کی طرح پکڑ کر اسے پر ڈیجیٹل پین سے لکھا جا سکے گا۔ مائیکروسافٹ اس ڈیوائس میں اے آر ایم پروسیسر کے تجربات بھی کر رہا ہے لیکن واضح نہیں کہ کمپنی اس میں انٹل یا کوالکوم کس کمپنی کا پروسیسر استعمال کرے گی۔
کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ اس پروجیکٹ کو کسی بھی وقت ختم کر سکتا ہے ۔
مائیکروسافٹ نے پہلے بھی نوٹ پیڈ کی طرح ”سرفس منی“ کے نام سے ایک ڈیوائس بنائی تھی لیکن اس کے اجراء سے چند ہفتے پہلے اسے منسوخ کر دیا تھا۔
سرفس کے چیف پانوس پانے کے حالیہ ٹوئٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس ڈیوائس کا ڈسپلے ایل جی فراہم کرے گا۔ ٹؤئٹ میں پانوس کا کارٹون اور تصویر ہے، جسے ایل جی نے بنایا ہے اور پانوس نے ایل جی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ٹوئٹ میں جو تصویر ہے، اس میں ممکنہ طور پر اینڈرومیڈا کی طرح کی ڈیوائس کا ڈیزائن ہے۔
اس کے علاوہ اس سال کے آخر تک ہم ونڈوز 10 اور کوالکوم سنیپ ڈریگن 850 چپ سیٹ کے ساتھ سرفس فون کی توقع کر سکتے ہیںَ

تاریخ اشاعت: 2018-06-30

More Technology Articles