MP3 is dead long live AAC

MP3 Is Dead Long Live AAC

ایم پی تھری کا دور ختم ہوگیا

90 کی دہائی سے ہی ایم پی 3 موسیقی کے فروغ میں انقلابی کردار ادا کر رہا ہے۔ تاہم اس فارمیٹ کو اب باقاعدہ طور پر ریٹائر کر دیا ہے۔ اس فارمیٹ کو جرمنی کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ Fraunhofer Institute for Integrated Circuits نے اسے متعارف کرایا تھا۔ انسٹی ٹیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ایم پی تھری کے مخصوص پیٹنٹ (حقوق ملکیت) کو منسوخ کر دیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ایم پی تھری کو اب انسٹی ٹیوٹ کی سپورٹ میسر نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)


انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر نے این پی آر کو بتایا کہ اب ایم پی تھری کی جگہ ایڈوانس آڈیو کوڈنگ (اے اے سی) لے گا۔اے اے سی اس وقت سٹریمنگ ٹی وی اور ریڈیو براڈ کاسٹنگ کے لیے بھی استعمال ہو رہا ہے۔ اے اے سی میں کم بٹ ریٹ پر ہائی کوالٹی آڈیو کی فراہمی ممکن ہے۔
آڈیو ان کوڈنگ کے حوالے سے بنیادری تحقیق 1980 کی دہائی میں شروع ہوئی، جرمنی کے انسٹی ٹیوٹ نے بھی اس میں شمولیت اختیار کی ، جس کا نتیجہMP3 کی صورت میں نکلا۔ یہ فارمیٹ اصل آڈیو فائل کو صرف 10 فیصد میں کمپریس کر دیتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-13

More Technology Articles