Nokia 2 launched in Pakistan

Nokia 2 Launched In Pakistan

Nokia نے 4100mAh بیٹری والا Nokia 2 پاکستان میں متعارف کرادیا

ہوم آف نوکیا فونز، ایچ ایم ڈی گلوبل نے Nokia 2 متعارف کرادیا ہے۔ Nokia فونز پہلے ہی اپنی بہترین بیٹری ٹائمنگ کے لیے مشہور ہیں اور نئے اسمارٹ فون Nokia 2 ایک نیا معیار متعارف کراتے ہیں۔ دو دن تک چلنے والی پائیدار بیٹری کے ساتھ Nokia 2 دیر تک چلتا ہے جبکہ دیگر اسمارٹ فونز کو ریچارج کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔
طویل عرصہ تک چلنے والی بیٹر ی لائف کے باوجود اس کی کارکردگی متاثر نہیں ہوتی ہے۔

Qualcomm(R) SnapdragonTM موبائل پلیٹ فارم کے ساتھ 5 انچ کا HD ڈسپلے پیور، سیکیور اورجدید ترین اینڈرائیڈ تجربہ کے ساتھ Nokia 2 پر آپ روزمرہ کی زندگی میں بھروسہ کر سکتے ہیں۔
Nokia 2 کے بارے میں ایچ ایم ڈی گلوبل کے چیف پروڈکٹ آفیسر، یوہوسرویکاس کا کہنا ہے،’’آج کل لوگ اپنے فون پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں اور جب باہر جاتے ہیں تو لاشعوری طور پر بیٹری لائف کی راشننگ کرتے ہیں تاکہ وہ تمام دن چل سکے۔

(جاری ہے)

ہم نہیں چاہتے کہ آپ اپنے اسمارٹ فون کا استعمال کم کردیں اس لیے ہم نے ایک ایسا فون متعارف کرایا ہے جو اتنی دیر تک چلتا ہے جب دوسرے موبائل فونز کودوبارہ چارج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
Nokia 2کے ساتھ ہم اینڈرائیڈ کے منفرد تجربہ کو دوہرانا چاہتے تھے جو ہم اب دیر تک چلنے والی بیٹری کے ساتھ پیش کررہے ہیںاور جس کی مداحوں کی بڑی تعد اداپنے نوکیا فون سے توقع رکھتی تھی۔
اس بات کو حقیقت بنانے کے لیے Nokia 2 کے ہر پرزے کو - ڈسپلے سے لے کر بیٹری ٹائمنگ تک ، چپ سیٹ سے لے کر سسٹم کے ڈیزائن تک - اس طرح انجنیئر کیا گیا ہے کہ وہ بڑی بیٹری سے بھی ممکن حد تک کم سے کم پاور استعمال کرتا ہے اور اپنے مداحوں کو دیر تک چلنے والا ایسا فون پیش کرتا ہے جس پر وہ بھروسہ کر سکتے ہیں۔‘‘
ایچ ایم ڈی گلوبل کے ہیڈآف نیئر ایسٹ، کامران خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا،’’Nokia 2 ہم سب کے لیے ایک حقیقی اثاثہ ہے جو اپنے فون پر بہت زیادہ بھروسہ کرتے ہیں لیکن بیٹری کی وجہ سے انہیں شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیوں کہ وہ متبادل بیٹری ہر وقت اپنے ساتھ نہیں رکھ سکتے۔
Nokia 2 میں 4100mAh تک چلنے والی متاثر کن بیٹری موجود ہے جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ بیٹری کی راشننگ اب ماضی کی بات ہے۔
Nokia 2 کا تعارف ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب پاکستان میں اس سالNokia فونز کو متعارف کرانے کے بعد مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔دیر تک چلنے والے اس فون کے ذریعے اپنی پیشکشوں کو بہتر سے بہترین بنانے پر ہمیں واقعی بہت خوشی ہے کہ ہمارے مداح جب چاہیں، جہاں چاہیں، اس پر پورے یقین کے ساتھ بھروسہ کر سکتے ہیں!‘‘
Nokia 2 اپنے ڈیزائن اور ڈرائنگ میں ایسی پائیداری پیش کرتا ہے جس میں اس کا کوئی مد مقابل نہیں اور معیار کے حوالے سے Nokia فونز کی وراثت کا امتیازی نشان ہے۔
اس کا پتلا فریم ایلومینم کے ایک سنگل بلاک سے مشینی precision کے ساتھ بنایا گیا ہے جب کہ اس کے Corning(R) Gorilla(R) Glass کے پیچھے پولی کاربونیٹیڈ کو کندہ کیا گیا جو زبردست احساس اور ایسا معیار فراہم کرتا ہے جس کی آپ Nokia فونز سے توقع کرتے ہیں۔پریمیم میٹریل اور سوچ سمجھ کر تیار کیا گیا کارکردگی میں اضافہ کرنے والا ڈیزائن ایک ایسا منفرد ماڈل تیار کرتا ہے جو اس قدر عملی ہے جتنا کہ یہ اسٹائلش ہے اور جس سے آپ باکفایت اور پائیداراسمارٹ فون سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

Nokia 2کی کارکردگی محض 4100mAh بیٹری تک محدود نہیں ہے۔ اس کا پانچ انچ کا LTPS LCD HD ڈسپلے اگرچہ دیکھنے کے لیے روشن، نہایت واضح تجربہ فراہم کرتا ہے لیکن بیٹری کم خرچ کرتا ہے۔ Nokia 2 آپ کو انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں گم کر دیتاہے - HD ویڈیو اور صاف، نہایت واضح، فوٹو زسے آپ کے پسندیدہ گانوں، سوشل میڈیا اور ویب براؤزنگ تک - بیٹری کے ختم ہونے کی پریشانی کے بغیر دیر تک چلتے ہیں۔

اپنے 8MP ریئر کیمرے میں آٹومیٹک سین ڈیٹیکشن اور آٹو فوکس کے ساتھ Nokia 2 اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کا ہر شاٹ بہترین ہو۔ اس کے 5MP فرنٹ کیمرے کی مدد سے آپ کسی بھی زاوئیے سے تصاویر لے سکتے ہیں۔ اس کے خصوصی میموری کارڈ کی بدولت اپنی یادوںکو محفوظ رکھنے کے لیے آپ کے پاس ہمیشہ اضافی جگہ دستیاب ہوتی ہے جب کہ آپ گوگل فوٹوز پر لاتعداد فوٹوز اور ویڈیوز اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

Nokia اسمارٹ فونز ہمیشہ پیور، سیکیور اور جدید ترین اینڈرائیڈ تجربہ فراہم کرتے ہیںجس میں ناقابل یقین فیچرز مثلاً گوگل اسسٹنٹ شامل ہے لیکن پہلے سے کوئی اسکن انسٹال نہیں ہے۔ Android Nougat کے تعارف اور Android Oreo کے لیے تیار، Nokia 2 ماہانہ سیکیورٹی اپ ڈیٹس وصول کرتا ہے تاکہ آپ کو یقین رہے کہ آپ کا اسمارٹ فون محفوظ اور اپ-ٹو-ڈیٹ ہے۔
Nokia 2 ایڈوانس ٹیلی کام کے ذریعے Pewter/Black, Pewter/White اورCopper/Black رنگوں میں 21نومبر سے دستیاب ہوگا اور اس کی خوردہ قیمت/- 11,430روپے ہوگی۔

Nokia 2 launched in Pakistan
تاریخ اشاعت: 2017-11-24

More Technology Articles