Nokia 2 will come with a huge 4,000mAh battery

Nokia 2 Will Come With A Huge 4,000mAh Battery

نوکیا2 کو 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا

نوکیا 2 اس وقت مختلف سرٹیفیکیشنز حاصل کررہا ہے۔ اس کے بہت سے وائرلیس کنکٹیویٹی ٹسٹ بھی ہوئے ہیں۔اب معلوم ہوا ہے کہ اس ڈیوائس کی بیٹری کی گنجائش 4000 ایم اے ایچ ہوگی۔ اس سے پہلے نوکیا 5، 6 اور 8 ماڈلز میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری تھیں، نوکیا 2 میں نوکیا نے ایک ہی جمپ میں بیٹری کو 1000 ایم اے ایچ مزید بڑھا دیا ہے۔
اس ڈیوائس کا سنیپ ڈریگن 210 چپ سیٹ زیادہ پاور استعمال نہیں کرے گا۔

اس کی وجہ یہ نہیں کہ اس کی 28 این ایم چپ کفایت شعار ہے۔ اصل میں یہ بہت زیادہ پاور فل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات ہیں کہ اس فون میں 4.7 سے 5 انچ کی سکرین ہوسکتی ہے جبکہ ڈسپلے کی ریزولوشن 720p ہو گی۔ اس ڈیوائس کی بیٹری ٹائمنگ کافی زیادہ ہوگی اور ظاہر سی بات ہے کہ یہ ایچ ایم ڈی کے حال ہی میں متعارف کرائے گئے نوکیا 3 سے توکافی زیادہ چلے گی، جس میں 2630 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
ایف سی سی نے کے اندراج کے مطابق اس کاچارجر 2A پر 5V ہوگا یعنی یہ عام چارجر ہی ہوگا دوسرے لفظوں میں اس فون میں فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ کی امید نہیں کی جا سکتی۔اس فون کی دوسری کئی طرح کی کمی کو بیٹری کی گنجائش اور بیٹری لائف نے چھپا لیا ہے۔

Nokia 2 will come with a huge 4,000mAh battery
تاریخ اشاعت: 2017-09-14

More Technology Articles