Nokia 3310 2017 officially launches this week in India

Nokia 3310 2017 Officially Launches This Week In India

بھارت میں نوکیا 3310 کو لانچ کر دیا گیا

دنیا کی دیگر مارکیٹ سے پہلے ایچ ایم ڈی نے نوکیا 3310 کو بھارت میں متعارف کرا دیاہے۔ فون کو جمعرات کو جاری کیا جائے گا۔ اس کی قیمت 3310 بھارتی روپے (46 ڈالر) ہوگی۔
بھارت میں یہ فون تمام یعنی چاروں رنگوں میں متعارف کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارت میں اس فون کی قیمت دنیا کی دیگر مارکیٹس کے مقابلے میں کافی کم ہے۔ جرمن ویب سائٹ کے مطابق یورپ میں اس کی قیمت 59.95 یورو یعنی بھارت سے 30 فیصد زیادہ ہے۔
اس سے پہلے آنے والی معلومات کے مطابق فون کو 24 مئی کو برطانیہ، 26 مئی کو جرمنی اور جون کے شروع میں یورپی یونین کے دوسرے ممالک میں فروخت کےلیے پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-16

More Technology Articles