Nokia 8 with 6GB RAM and 128GB storage officially confirmed to be coming next month

Nokia 8 With 6GB RAM And 128GB Storage Officially Confirmed To Be Coming Next Month

6 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج کے ساتھ نوکیا 8 اگلے ماہ منظرعام پر آئےگا

کچھ دن پہلے ہی نوکیا 8 کے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج ماڈل کو یو ایس ایف سی سی ڈاکیومنٹس میں دیکھا گیا تھا۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق اب ایچ ایم ڈی نے خود ہی اس ماڈل کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)


رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے اگلے ماہ اس ماڈل کی یورپ (خاص طور پر جرمنی) میں دستیابی کے بارے میں تصدیق کی ہے۔یہ فون اگلے ماہ 20 اکتوبر کو متعارف کرایا جائے گا۔ یہ فون صرف پالش بلیو رنگ میں دستیاب ہوگا۔
اس فون کی قیمت 669 یورو ہوگی جو فون کے ریگولر 4 جی بی ریم /64 جی بی سٹوریج ماڈل کی قیمت سے 90 یورو زیادہ ہے۔یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ نوکیا کا یہ ماڈل دوسرے ممالک میں کب لانچ کیاجائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-23

More Technology Articles