Nubia to launch Red Magic gaming phone on April 19

Nubia To Launch Red Magic Gaming Phone On April 19

نوبیا 19 اپریل کو ریڈ میجک گیمنگ فون لانچ کرے گا

ریزر  کمپنی نے مارکیٹ میں گیمنگ فون متعارف کرانے شروع کیے۔ اس کے بعد شومی نے بلیک شارک کے نام سے گیمنگ فون متعارف کرایا۔اب نوبیا بھی ایک نیا گیمنگ فون متعارف کرانے والا ہے۔ زیڈ ٹی ای کی ذیلی کمپنی نوبیا 19 اپریل کو بیجنگ میں ریڈ میجک کے نام سے گیمنگ فون متعارف کرائے گی۔

(جاری ہے)


چینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فون میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ، فون میں چار بلٹ ان پنکھے اور حرارت کے اخراج کے لیے نئی ائیر کولنگ ٹیکنالوجی ہوگی۔ کہا جا رہا ہے  کہ فون کی بیک کاربن نینو میٹریل کی ہوگی۔اگر ایسا ہوا تو فون کی قیمت بھی اچھی خاصی بڑھ جائے گی۔ اس فون کے بارے میں مزید معلومات جلد ہی  منظر عام پر  آ جائیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-17

More Technology Articles