Older Android apps may stop working after Android P

Older Android Apps May Stop Working After Android P

اینڈروئیڈ پی کے بعد پرانی اینڈروئیڈ ایپس کام نہیں کریں گی

ڈویلپرز کو تازہ ترین اینڈروئیڈ پی ڈیویلپر پریویو میں ایک نئی کلاس ملی ہے، جس نے کم سے کم اے پی آئی ورژن کا تعین کر دیا ہے۔ اگر ایپ اس سے مطابقت نہیں رکھے گی تو سکرین پر ایک پاپ اپ میسج نظر آئے گا۔اس میسج میں وارننگ ہوگی کہ
”یہ ایپ اینڈروئیڈ کے پرانے ورژن کے لیے بنائی گئی ہے اور یہ درست طریقے سےکام نہیں کرےگی۔اپ ڈیٹ چیک کرنے کی کوشش کریں یا ڈویلپر سے رابطہ کریں“۔


اینڈروئیڈ پی میں جو اے پی آئی ورژن سیٹ ہے وہ 17 ہے یعنی 4.2 جیلی بین ہے۔

(جاری ہے)

اگر اینڈروئیڈ پی کے حتمی ورژن میں بھی یہ کلاس ایسے ہی رہی تو اینڈروئیڈ پر پرانی ایپس نہیں چل سکیں گی۔
گوگل کے اس اقدام کے بعد جو ایپلی کیشنز اپ ڈیٹ ہو جائیں گی وہ تو بددستور کام کرتی رہیں گی جبکہ جو ایپس اپ ڈیٹ نہیں ہونگی، وہ پلے سٹور سے ہٹا دی جائیں گی۔
اس سے پہلے ایپل بھی اس طرح کا اقدام اٹھا چکا ہے۔ ایپل اپنے ایپ سٹور کو پرانی ایپلی کیشنز سے صاف کر چکا ہے۔
اینڈروئیڈ پی کے اجراء کے وقت ہی پتا چلے گا کہ گوگل اس میں مزید کیا کچھ تبدیلیاں کرتا ہے۔

Older Android apps may stop working after Android P
تاریخ اشاعت: 2018-03-20

More Technology Articles