OnePlus announces plans to launch OnePlus TV

OnePlus Announces Plans To Launch OnePlus TV

ون پلس نے ون پلس ٹی وی لانچ کرنے کا اعلان کر دیا

ون پلس نے اپنے فورم پر سمارٹ ٹی لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ون پلس ٹی وی(OnePlus TV) نامی اس پراڈکٹ کی اہم خصوصیات اس کا پریمیم ڈیزائن، بہترین امیج کوالٹی اور آڈیو کا پرلطف تجربہ ہوگا۔
فورم کی پوسٹ پر اس ٹی وی کے نام اور عمومی خصوصیات کے علاوہ کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ یہ سمارٹ ٹی وی ہوگا اور اس میں ہوم آٹومیشن کے فیچر ہونگے۔
یہ ایک اینڈروئیڈ ٹی وی ہو سکتا ہے، جس میں گوگل اسسٹنٹ گھر میں موجود تمام ڈیوائسز کے ساتھ کام کر سکے گا۔

(جاری ہے)

یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس ٹی وی میں اینڈروئیڈ کی بجائے OxygenOS for TV ہو۔ فی الحال تو یہ بس اندازہ ہی ہے۔
ون پلس کے اس ٹی وی میں ہائی اینڈ فیچرز کو کم قیمت میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ ون پلس نے ایسا ہی سمارٹ فون مارکیٹ میں کیا تھا۔ فی الحال تو اس ٹی وی کی قیمت اور ریلیز کے ٹائم کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوا۔
اس وقت کمپنی OnePlus 6T کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ اسے اگلے ماہ متعارف کرایا جائے گا۔ایسے میں اندازہ ہے کہ ون پلس کا سمارٹ ٹی وی 2019 میں ہی مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-09-17

More Technology Articles