OnePlus5 will be unveiling at an event on June 20

OnePlus5 Will Be Unveiling At An Event On June 20

ون پلس فائیو - 20 جون کو متعارف کروایا جائے گا‎

یہ موسم ہے نت نئے اسمارٹ فونز کا ہے۔ ایل جی 6، گلیکسی ایس 8 اور ایچ ٹی سی U11 تو پہلے ہی لوگوں کی آنکھیں خیرہ کرچکے ہیں، اب ون پلس کی باری ہے اپنے صارفین کو حیران کرنے کی۔ ون پلس کے بارے میں مصدقہ اطلاعات ہیں کہ وہ اپنا پانچواں اسمارٹ فون OnePlus 5 بیس جون کو ایک تقریب میں متعارف کروائے گا۔
اگرچہ لوگ اس فون کے بارے میں لیک ہوجانے والی خبروں کی وجہ سے بہت کچھ جانتے ہیں۔

لیکن حقیت میں ون پلس کے اس نئے فون میں کیا کچھ شامل ہوسکتا ہے، اس کے بارے میں قیاس آرائیاں ہی کی جاسکتی ہیں۔
ون پلس نے ہمیشہ ڈیزائن کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھا ہے۔ ون پلس فائیو کی لیک ہونے والی تصاویر دیکھ کو اس بات کا بخوبی اندازہ ہوجاتا ہے۔ اس فون کا پچھلا کیمرہ آئی فون کی طرح درمیان میں ہونے کے بجائے بائیں جانب ہے۔

(جاری ہے)

اس کا بیک کور گلاس کے بجائے ایلومینئم سے بناہوگا۔

جس کا مطلب ہے کہ اس فون میں وائرلیس چارجنگ کی سہولت میسر نہیں ہوگی۔
ڈسپلے کی بات کریں تو اس کی اسکرین کا سائز 5.5 انچ ہوگا اور یہ فل ایچ ڈی ڈسپلے ہوگی۔ پروسیسر کے بارے میں پہلے ہی کوالکوم کمپنی تصدیق کرچکی ہے کہ ون پلس فائیو میں ان کا بنایا ہوا اسنیپ ڈریگن 835 پروسیسر استعمال کیا جائے گا۔ یہ وہی چپ ہے جو گلیکسی ایس 8 اور ایچ ٹی سی U11 میں استعمال کی گئی ہے۔
توقع ہے اس میں 6 یا 8 جی بی ریم دستیاب ہوگی۔ جبکہ بیٹری ممکنہ طور پر 3300mAh ہوگی۔
ون پلس نے اپنے اس نئے فون کے کیمرے کے بارے میں خوب تعریفیں کی ہیں۔ تاہم یہ بات 20 جون تک نامعلوم رہے گی کہ وہ ایسا کیا ہے جس کی وجہ سے ون پلس فائیو کا کیمرے اتنا شاندار ہے۔
اس فون کی سب سے خاص بات اس کی قیمت ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اس کی قیمت 450 سے 500 ڈالر کے درمیان ہوسکتی ہے۔ جو کہ گلیکسی ایس 8 اور آئی فون کے مقابلے میں کافی کم ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-15

More Technology Articles