Opera 50 now comes with built-in protection against cryptojacking

Opera 50 Now Comes With Built-in Protection Against Cryptojacking

اب کوئی ویب سائٹ اوپیرا 50 پر صارفین کے ریسورسز استعمال کر کے کرپٹوکرنسی مائن نہیں کر سکے گی

آج کل بہت زیادہ ویب سائٹس براؤزر کی مدد سے صارفین کے سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے اپنے لیے کرپٹو کرنسی مائن کر رہی ہیں۔ اس عمل کو ”کرپٹو جیکنگ“ کہا جاتا ہے۔کرپٹوجیکنگ کی بدولت صارفین کے سسٹم بالکل سست ہوجاتے ہیں، کیونکہ سارے ذرائع تو براوذر کرپٹو کرنسی مائن کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہوتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق نومبر 2017 میں 33 ہزار ویب سائٹس کرپٹو جیکنگ میں ملوث پائی گئیں ہیں۔

ان ویب سائٹ کی پہنچ مجموعی طور پر ایک ارب سے زائد صارفین تک ہے۔
کرپٹو جیکنگ سے بچاؤ کے کئی جگاڑ ہیں لیکن سب سے آسان براؤزر کے لیے ایکسٹینشن یا ایڈونز کا استعمال ہے۔ اوپیرا براؤزر، جس کا 50 ورژن بھی لانچ ہوگیا ہے، میں یہ فیچر ہے کہ اس میں کوئی ویب سائٹ کرپٹو جیکنگ نہیں پائے گی۔

(جاری ہے)

اوپیرا No Coin لسٹ کا استعمال کرتا ہے، جسے نت نئے مائنگ سکرپٹ کے حوالے سے اپ ڈیٹ کیا جاتا رہتا ہے۔


اس فیچر کو ایکٹیویٹ کرنے کےلیے صارفین کو براؤزر کا بلٹ ان ایڈ بلاکر ایکٹیویٹ کرنا پڑتا ہے۔ صارفینNo Coin باکس پر چیک لگا کر پٹو جیکنگ سے محفوظ ہو سکتے ہیں۔
اوپیرا وہ پہلا براؤزرہے جس نے کرپٹو جیکنگ سے حفاظت کے لیے فیچر متعارف کرایا ہے۔ گوگل کروم 15 فروری سے اپنا بلٹ ان ایڈ بلاکر متعارف کرائے گا۔ اوپیرا 50 کو صارفین یہاں کلک کر کے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

Opera 50 now comes with built-in protection against cryptojacking
تاریخ اشاعت: 2018-01-04

More Technology Articles