OPPO F3 Celebrates The New Movie Spider Man Homecoming

OPPO F3 Celebrates The New Movie Spider Man Homecoming

اسپائڈر مین :ہوم کمنگ اور اوپو کا جال کام کرگیا

تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والا کیمرہ فون برانڈ نے مشہور انگریزی فلم اسپائڈر مین:ہوم کمنگ کی ریلیز کیلئے مارول کے ساتھ شراکت داری اختیار کرلی ہے۔ یہ فلم حال ہی میں پاکستانی تھیٹرز میں ریلیز کی جاچکی ہے۔ ریلیز سے قبل ہی اس مووی کی کافی دھوم مچی ہوئی تھی اور اوپو پاکستان کے تعاون کے بعد شائقین میں مزید مقبولیت پارہی ہے۔

دنیا بھر میں موجود شائقین اس فلم کا شدت سے انتظار کررہے تھے جس میں کہانی کو کیپٹن امریکہ :سِول وار میں اپنی پہلی جھلک دکھانے کے بعد سے شروع کیا گیا ہے ۔

ایکشن اور مزاح کے بہترین امتزاج کے ساتھ ساتھ اس فلم میں تھوڑا بہت رومینس بھی ڈالا گیا ہے۔امید کی جارہی ہے یہ مووی شائقین کو بالکل اسی طرح گرفت میں لے لے گی جیسے اوپوF3 نے اپنے صارفین کو اپنی خصوصیات کی بدولت تھامے رکھا ہے۔

(جاری ہے)



ڈوئل سیلفی کیمرہ اوپو F3کی انوکھی خاصیت اسپائڈرمین میں موجود بہترین سپر پاورز کی طرح ہیں ۔ اس کے کیمرے میں موجودپالم شڑفنکشن (Palm Shutter Function) کے ساتھ کیمرہ کے سامنے ہاتھ ہلانے سے سیلفی کلک کی جاسکتی ہے۔

ڈوئل سیلفی کیمرہ سولو سیلفی کیلئے بھی بہت شاندار ہے ۔ اتنی ساری سُپر پاورخصوصیات کے ساتھ یہ فون بھی کسی سپر ہیرو سے کم نہیں۔اسی لئے سپر ہیرو پر مبنی مووی کا معاون بننا اوپو پر بے حد سوٹ کر رہا ہے۔

اس ایسوسی ایشن کے تحت اوپو نے ایک نیا ٹی وی کمرشل بھی لانچ کیا ہے۔ اس کمرشل میں اوپو اور مارول کی اسپائڈرمین:  ہوم کمنگ کو نئے متعارف شدہ اسمارٹ فون اوپوF3کے ساتھ دکھایا گیا ہے جو کہ اپنے وسیع اینگل اور ڈوئل سیلفی کیمرہ کی بدولت کافی شہرت پارہا ہے۔
اس مووی کے ریلیز کے ساتھ اوپو نے ایک آن لائن مہم کا آغاز کیا ہو جو کہ 6جولائی2017تا 15جولائی2017 تک ہوگی۔صارفین اس نئے ٹی وی کمرشل کو فیس بک پر#OPPOxSpiderMan اور#OPPOF3 کے ہیش ٹیگ سے شیئر کریں گے اور جیتنے والے خوش نصیب کو مووی کے مفت ٹکٹس جیتنے کا موقع ملے گا۔

شائقین کا انتظار اب ختم ہوا اور اوپو کی معانت کے ساتھ اسپائڈرمین: ہوم کمنگ پاکستان میں ریلیز ہوچکی ہے ۔امید کی جارہی ہے کہ مارول کی باقی موویز کی طرح یہ فلم بھی دیکھنے والوں کو مکمل انٹرٹینمنٹ فراہم کرے گی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اس شراکت داری کے ساتھ اوپو صارفین کیلئے اور کیا کیا سرگرمیاں لے کر آتا ہے۔

OPPO F3 Celebrates The New Movie Spider Man Homecoming
تاریخ اشاعت: 2017-07-18

More Technology Articles