Oppo F7 to launch in Pakistan on 20th April

Oppo F7 To Launch In Pakistan On 20th April

اوپو ایف 7 پاکستان میں 20 اپریل کو لانچ کیا جائےگا

اوپو ایف 7 کو پاکستان میں 20 اپریل کو  لانچ کیا جائے گا۔ عالمی مارکیٹ میں اس فون کو مارچ کے آخر میں لانچ کیا گیا تھا لیکن اب چینی کمپنی نے اس فون کی پاکستان میں لانچ کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
چینی سمارٹ فون کمپنی اوپو نے اسے اپنا نیا سیلفی کنگ فون قرار دیا ہے۔ اس فون کی خاص بات اس کا 25 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے، جس کے ساتھ مصنوعی ذہانت اور ایچ ڈی آر کی قابلیت بھی ہے۔

فون کا فرنٹ کیمرہ جنس، عمر، جلد کی رنگت اور جلد کی قسم کو بھی شناخت کر سکتا ہے اور اسی کے مطابق سیلفی کے لیے بہترین فیچر فراہم کرتا ہے۔ اوپو ایف 7 پاکستان میں 64 جی بی اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ لانچ کیا جائے گا۔ فون میں اینڈروئیڈ 8.1 اوریو اور اس کے ساتھ ہی اوپو کا کسٹومائز ColorOS انسٹال ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ فون ڈائمنڈ بلیک، مون لائٹ سلور اور سولر ریڈ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔


اس فون کے ہارڈ وئیر کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔
•    ڈسپلے: 6.23 انچ
•    سکرین ریزولوشن: 2280x1080 پکسل
•    پروسیسر: میڈیا ٹیک پی 60 چپ سیٹ
•    ریم: 4 جی بی یا 6 جی بی
•    انٹرنل سٹوریج: 64 جی بی یا 128 جی بی
•    بیٹری: 3400 ایم اے ایچ
•    فرنٹ کیمرہ: 25 میگا پکسل
•    رئیر کیمرہ: 16 میگا پکسل
•    متوقع قیمت: 58000 روپے

تاریخ اشاعت: 2018-04-10

More Technology Articles