OPPO launches the F5 6GB

OPPO Launches The F5 6GB

OPPOنے نیا اسمارٹ فون F5 6GBمتعارف کرادیا

اسمارٹ فون اور سیلفی ایکسپرٹ کے شعبے میں رہنما اوپو (OPPO) نے اپنا نیا F5 6GB(ایف5 سکس جی بی )اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ اس سے قبل اوپو نے F5اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا۔ اوپو ایف 5 سکس جی بی اس شعبے کا پہلا اسمارٹ فون ہے جو 39,899 روپے میں بلیک اور ریڈ ایڈیشن میں اوپو کے شائقین اور نوجوانوں کو انکی ضروریات کے انتخاب کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اوپو پاکستان میں فیشن کی جدت اور نمایاں طور پر اسٹائلش فون برانڈز بننے میں سب سے پیش پیش ہے اور اسے ملک بھر میں نوجوانوں کی جانب سے سراہا جاتا ہے۔

اس نئے اسمارٹ فون کے متعارف ہونے کے موقع پر اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لونگ نے کہا، "ہم مسلسل محنت کے ساتھ کام کرتے ہوئے مزید بہتری لانے کے لئے کوشاں ہیں۔ اوپو اسمارٹ فون انڈسٹری میں مستحکم انداز کے ساتھ موجود ہے۔

(جاری ہے)

لوگ سوچتے ہیں کہ جدت سے تبدیلی آتی ہے لیکن ہم نے کبھی اسے اس طرح نہیں دیکھا۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جدت سے چیزیں بہتر ہوجاتی ہیں۔

اوپو کا ایف 5 سکس جی بی آرٹیفیشل اے آئی بیوٹی ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک انقلابی سیلفی ایکسپرٹ فون ہے۔"

اوپو کے ایف 5 سکس جی بی میں سکس جی بی ریم پلس 64 جی بی روم اور بلیک و ریڈ کے نمایاں رنگوں کے ساتھ بڑی اسٹوریج کی گنجائش کے حامل ہیں ۔ اسٹوریج کی وسیع گنجائش کے ساتھ صارفین کو اسے روانی سے استعمال کرنے کا موقع ملے گا اور اسٹائلش و فیشن ایبل ریڈ کلر سے اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آپ فیشن کے قدر دان ہیں۔

اس اسمارٹ فون میں بنیادی ٹیکنالوجی شامل ہے جو سیلفی امیج کو خوبصورت بنانے کے لئے تیار کی گئی ہے۔ اس اسمارٹ فون میں 200 سے زائد چہروں کی شناخت کے ساتھ یہ عالمی ڈیٹا بیس میں انسانی چہروں کی مناسبت سے چہرے کی خصوصیات، شکل اور ساخت سے سمجھنے میں مدد لیتا ہے۔ اسکی مدد سے F5اسمارٹ فون ہر شخص کے چہرے کی خصوصیات بشمول جلد کی رنگت، اسکی قسم، صنف، عمر سمیت بہت سارے پہلوؤں کو پہچان سکتا ہے۔

اس اسمارٹ فون میں چھ انچ کا ایف ایچ ڈی پلس فل اسکرین ڈسپلے کے ساتھ 18:9ریشو ہے اور یہ جامع انداز اور انتہائی محدود فریم کے ساتھ واضح اور رنگ برنگے مناظر پیش کرتا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی درمیانی رینج کے اسمارٹ فون میں اتنے واضح اور رنگا رنگ مناظر سے بھرپور اسکرین ڈسپلے موجود ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-04

More Technology Articles