Photos of Samsung Galaxy S9 and S9+ hit the web early
سام سنگ گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس کی تصاویر لانچ سے پہلےہی انٹرنیٹ پر لیک ہوگئیں
اس بار تو سام سنگ کے آنے والے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس کے بارے میں دھڑا دھڑ لیک خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ تازہ ترین لیک میں دونوں فونز کی کئی تصاویر سامنے آئیں ہیں، جن میں یہ دونوں فون ایک ساتھ رکھے نظر آ رہے ہیں۔ان تصاویر کے مطابق اس فون کے ڈیزائن میں کچھ زیادہ تبدیلی نہیں کی گئی ۔ فرنٹ دیکھیں تو وہاں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی لیکن بیک پر فنگرپرنٹ سکینر کی پوزیشن ضرور تبدیل کی گئی ہے۔
اس سے پہلے ان ڈیوائسز کی قیمتوں کے بارے غیر مصدقہ اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ ان کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوگا تاہم ہسپانوی زبان کے ایک پمفلٹ سے اس فون کی قیمت، تفصیلات اور نئے کیمرہ فیچرز کا بھی پتا چلتا ہے۔
گلیکسی ایس 9 کی قیمت 850 یورو اور ایس 9 پلس کی 1000 یورو ہوگی۔
(جاری ہے)
اب پتا نہیں سام سنگ جب گلیکسی نوٹ 9 متعارف کرائے گا تو اس کی قیمت کتنی رکھے گا کیونکہ موجودہ نوٹ 8 کو 1000 یورو کی قیمت پر لانچ کیا گیا تھا۔
اس بار گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس کی قیمتوں کی 150 یورو کا فرق ہے۔ پچھلے فلیگ شپ میں یہ فرق 100 یورو (800 یورو اور 900یورو) کا تھا۔اس کے علاوہ سپرسلوموشن کی بھی تصدیق ہوگئی ہے، جس میں ویڈیو 480fps نہیں 900fps ہونگی۔ اندازہ ہے کہ یہ اصل میں 960fps ہوگا۔ یہ سونی کے موشن آئی کیمرہ جتنا ہے۔پمفلٹ سے پتا چلتا ہے کہ کیمرے کا اپرچر f/1.5 سے شروع ہو گا۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry