Pie still missing from September Android distribution figures

Pie Still Missing From September Android Distribution Figures

اینڈروئیڈ پائی ستمبر کی اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن رپورٹ سے بھی غائب

گوگل نے دو ہفتے پہلے ہی اگست کی اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن رپورٹ جاری کی تھی۔ اگست کی اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن رپورٹ میں اینڈروئیڈ پائی ورژن اپنی جگہ نہیں بنا سکا تھا۔ اینڈروئیڈ کے کسی بھی ورژن کا چارٹ میں ذکر نہ ہونے کا مطلب ہے کہ یہ 0.1 فیصد سے کم ڈیوائسز پر انسٹال ہے۔ یہ چارٹ ڈیوائسز کے گوگل پلے سٹور وزٹ کی بنیاد پر ترتیب دیا جاتا ہے۔

آج گوگل نے ستمبر کے ماہ کی اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن رپورٹ بھی جاری کر دی ہے۔اس رپورٹ میں بھی تازہ ترین اینڈروئیڈ پائی اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ ابھی صرف چار پکسل ہینڈ سیٹ اور ایسنشل فون ہی وہ ڈیوائسز ہیں، جن میں یہ تازہ ترین اینڈروئیڈ ورژن انسٹال ہے۔
نئی رپورٹ کے مطابق اینڈروئیڈ 7 نوگٹ کا مارکیٹ شیئر دو ہفتے پہلے جتنا یعنی 30.8 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبر پر اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو ہے، جس کا مارکیٹ شیئر 22.7 فیصد ہے۔اینڈروئیڈ 5 لولی پاپ کا مارکیٹ شیئر 19.2 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق اینڈروئیڈ 8 اوریو کا مارکیٹ شیئر بھی دو ہفتے پہلے جتنا یعنی 14.6 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ اینڈروئیڈ 4.4 کٹ کیٹ کا مارکیٹ شیئر 4.4 فیصد، جیلی بین کا 3.5 فیصد، جنجربریڈ0.3 فیصد اور آئس کریم سینڈوچ کا بھی 0.3 فیصد ہے۔
نئی رپورٹ کے تقریبا تمام اعداد و شمار وہی ہے جو دو ہفتے پہلے جاری کی گئی رپورٹ کے تھے۔

Pie still missing from September Android distribution figures
تاریخ اشاعت: 2018-09-14

More Technology Articles