Police believe this Alexa skill could prevent break ins

Police Believe This Alexa Skill Could Prevent Break Ins

پولیس کو یقین ہے کہ الیکسا کی اس صلاحیت سے چور گھر میں نہیں آئیں گے

صدیوں سے انسان اپنے گھروں کی حفاظت کے لیے انوکھے طریقے استعمال کرتا رہا ہے۔ گھروں میں رات بھر روشنی جلانے کا مقصد یہ بھی ہوتا ہے کہ چور گھر والوں کا جاگتا ہوا سمجھیں۔ بہت سے لوگ گھر وں کے باہر ”کتوں سے ہوشیار“ لکھوا دیتے ہیں، کچھ موشن سنسر لگواتے ہیں تو کچھ ڈمی کیمرے لگا دیتے ہیں۔ ایک جاپانی کمپنی نے تو ایسے پردے بھی متعارف کرائے ہیں، جن پردور سے کچھ دیر بھی چلتے پھرتے انسانوں کا عکس نظر آتا ہے۔

ایمزون کی متعارف کرائی گئی ڈیجیٹل اسسٹنٹ ”الیکسا“ بھی اب گھروں کی حفاظت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
ہیپو انشورنش کی تخلیق کی گئی اس صلاحیت سے کوئی بھی اپنی الیکسا ڈیوائس میں Away Modeفعال کر سکتا ہے۔ فعال ہونے کے بعد یہ موڈ کبھی کبھار پہلے سے ریکارڈ کی ہوئی گفتگو پلے کر دے گا۔

(جاری ہے)

یہ گفتگو سنجیدہ بھی ہو سکتی ہے اور مزاح سے بھرپور بھی ۔


ہیپو انشورنش کی ہیڈ آف برانڈ مارکیٹنگ اینڈریا کولنز کا کہنا ہے کہ یہ گفتگو مزاحیہ لیکن کسی حد تک گھروں میں ہونے والی عام گفتگو بھی ہوسکتی ہے۔
یہ خیال بظاہر احمقانہ لگتا ہے لیکن ایک پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے چور گھروں سے دور رہ سکتے ہیں۔
پولیس فاؤنڈیشن کے موجودہ صدر اور 30 سال تک قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کام کرنے والے جم بویرمن کا کہنا ہے یہ ایسا ہی ہے جسے ہم ہدف کو سخت بنانے کی طرح ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے چور نہیں چاہتے کہ آپ انہیں دیکھیں، وہ گھر میں داخل ہونا، چیزیں چوری کرنا اور بھاگ جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چالاک چوروں کو بتدریج احساس ہو سکتا ہے کہ کوئی انہیں بے وقوف بنا رہا ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ Away Mode کا یہ مطلب نہیں کہ آپ حفاظتی اقدامات کرنا چھوڑ دیں۔اس موڈ کو حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2018-08-04

More Technology Articles