Pre book and win exciting prizes on Huawei P10 Plus

Pre Book And Win Exciting Prizes On Huawei P10 Plus

ہواوے P10 Plusکی پری بکنگ کے ساتھ قیمتی انعامات جیتنے کا سنہری موقع

عالمی سرکردہ ٹیلی کمیو نیکیشن کمپنی ہواوے نے بارسلونا میں منعقد موبائل ورلڈ کانگریس میں دو نئی اسمارٹ فلیگ شپ ڈیوائسز ہواوے P10اور P10 Plus متعارف کرائی تھیں۔ہواوے P10 Plus اب پاکستان میں22اپریل تک محض
79,999 روپے کی قیمت میں ہواوے کے تمام برانڈ آؤٹ لیٹس پر پری بکنگ کیلئے دستیاب ہے ،ہواوے کی جانب سے اس ڈیوائس کے ساتھ ایک سال کی وارنٹی اور ایک سال کیلئے ہواوے کیئر پلس پیکیج کی پیشکش بھی کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ہواوے کی جانب سے P10 Plus کی پری بکنگ کرانے والے صارفین کیلئے خصوصی A1 ہیلتھ بینڈ کے ساتھ گفٹ باکس بھی دیئے جائینگے،یہ ڈیوائس تین رنگوں بلیو ،گریفائٹ بلیک اور پرسٹیج گولڈ میں دستیاب ہے ،اس کی 5.5انچ کی ڈسپلے اسکرین 2K(2560*1440) ریزولوشن کے ساتھ انتہائی صاف شفاف تصویر فراہم کرتی ہے ،یہ دنیا کا پہلا 3D اسمارٹ فون ہے جو کہ rear Leica dual-camera Pro-Edition 2.0 اور Leicaفرنٹ کیمرہ کو انجینئرڈ کی خصوصیات سے لیس ہے ،ہواوے اس ڈیوائس کے ساتھ صارفین کو انقلابی اسمارٹ فون فوٹو گرافی تجربے سے روشناس کرائے گی ،ہواوے P10 Plus ڈیوائس 128GB اسٹوریج،6GB RAM.،طاقتور Kirin 960 processor,،EMUI 5.1,،اوکٹا کور (4 x 2.4 GHz A73+ 4 x 1.8 GHz A53) پروسیسر اور
3,750 mAh کی بیٹری سے مزین ہے جو کہ ہواوے سپر چارج ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتی ہے ،یہ ڈیوائس مکمل طور پر ایک پیکیج ہے جو کہ صارفین کی توقعات پر یقینی طور پر پورا اترے گی،اس ڈیوائس کے ساتھ پہلے تین ماہ کیلئے مفت زونگ فور جی سم کے ساتھ 12GBڈیٹا کی بھی پیشکش کی جارہی ہے ۔

Pre book and win exciting prizes on Huawei P10 Plus
تاریخ اشاعت: 2017-04-14

More Technology Articles