Qualcomm rejects Broadcom's takeover offer

Qualcomm Rejects Broadcom's Takeover Offer

کوالکوم نے براڈ کام کی طرف سے کمپنی کی خریداری کی پیش کش کو ٹھکرا دیا

کوالکوم کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے براڈکام کی طرف سے کمپنی کی خریداری کی پیش کش کو ٹھکرا دیا ہے۔ براڈ کام نے 130 ارب ڈالر میں کوالکوم کو خریدنےکی پیش کش کی تھی۔
کوالکوم کے بورڈ نے باضابطہ طور پر اس سودے کو یہ کہہ کر منسوخ کر دیا ہے کہ کوالکوم کی قیمت بہت کم لگائی گئی ہے۔اس کے علاوہ کوالکوم کو اس بات کا بھی یقین نہیں کہ حکام اس سودے کی اجازت بھی دیں گے یا نہیں۔


براڈ کام نے کوالکوم کے ایک شیئر کی قیمت 70 ڈالر کے حساب سے 100 ارب ڈالر لگائی تھی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 25 ارب ڈالر کا قرضہ بھی براڈ کام ادا کرتا۔اس وقت مارکیٹ میں کوالکوم کے شیئر کی قیمت 64.57 ڈالر ہے۔ لیکن بورڈ کے ڈائریکٹر اب بھی سمجھتے ہیں کہ براڈکام نے کمپنی کی قیمت کم لگائی ہے۔
جس طرح براڈ کام نے کوالکوم کو خریدنے کی پیش کش کی ہے اسی طرح کوالکوم بھی این ایکس پی کو 38 ارب ڈالر میں خریدنا چاہتا ہے۔لیکن این ایکس پی کے شیئر ہولڈر ز نے بھی یہ کہہ کر اس پیش کش کو مسترد کر دیا کہ کوالکوم نے اُن کی کمپنی کی بہت کم قیمت لگائی ہے۔ حالانکہ مارکیٹ میں این ایکس پی کے شیئر کی قیمت کوالکوم کی لگائی گئی قیمت سے زیادہ ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-13

More Technology Articles