Qualcomm unveils Smart Audio Platform with Cortana

Qualcomm Unveils Smart Audio Platform With Cortana

کوالکوم نے کورٹانا کے ساتھ سمارٹ آڈیو پلیٹ فارم متعارف کرا دیا

کوالکوم سمارٹ آڈیو پلیٹ فارم اور کورٹانا کی حامل پہلی ڈیوائسز 2018 کی پہلی ششہماہی میں ہی دستیاب ہونگی
سمارٹ سپیکروں کی مارکیٹ میں زیادہ سےز یادہ شیئر حاصل کرنے کے لیے الیکسا اور گوگل کے درمیان جنگ سی چھڑ گئی ہے۔ چھٹیوں کے دنوں میں ایمزون اور گوگل نے لاکھوں سمارٹ سپیکر نقصان پر فروخت کیے ہیں۔ (تفصیلات اس صفحے پر)
مائیکروسافٹ کورٹانا ان سے کہیں پیچھے ہے۔

جلد ہی یہ صورتحال بدلنے والی ہے۔

(جاری ہے)

سی ای ایس 2018 میں کوالکوم نے نیا سمارٹ آڈیو پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔ اسے مائیکروسافٹ کے اشتراک سے بنایا گیا ہے۔
کوالکوم کے سینئر ایگزیکٹیو انتھونی مرے کا کہنا ہے کہ نئے پلیٹ فارم سے کورٹانا کی پرسنلائزیشن کی صلاحیتیں صارفین کو نئے تجربے سے روشناش کرائیں گی۔
مائیکروسافٹ کی جورڈی ریباز کا کہنا ہے کہ کوالکوم کے بنائے سمارٹ سپیکر اور ان میں مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی کی سپورٹ لوگوں کو گھر اور کام پر تخلیقی صلاحیتیں استعمال کرنے کے قابل بنائے گی۔
کوالکوم سمارٹ آڈیو پلیٹ فارم اور کورٹانا کی حامل پہلی ڈیوائسز 2018 کی پہلی ششہماہی میں ہی دستیاب ہونگی۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-09

More Technology Articles