registration book will be replaced by a smart card

Registration Book Will Be Replaced By A Smart Card

نومبر 2017 تک گاڑی کی رجسٹریشن بک سمارٹ کارڈ میں بدل جائے گی

محکمہ ایکسائز پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی رجسٹریشن بک کی جگہ پر سمارٹ کارڈ متعارف کرایا جائے گا۔ اس سمارٹ کارڈ میں این ایف سی چپ میں گاڑی سے متعلق تمام معلومات جیسے گاڑی کی ملکیت، چیسز نمبر اور ٹوکن ٹیکس کی تاریخ تنسیخ وغیرہ دیکھی جا سکیں گی۔

(جاری ہے)


نیا سمارٹ کارڈ وفاقی حکومت کے متعارف کرائے گئے سمارٹ این آئی سی کی طرح ہی ہوگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے دو سال پہلے اس پراجیکٹ کا اعلان کیا تھا، جسے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اب تک موخر کیا جاتا رہا۔محکمہ ایکسائز کے مطابق یہ سمارٹ کارڈ نومبر 2017 میں جاری کیے جائیں گے۔
محکمہ ایکسائز نے اپریل 2017 میں Automated Registration Cards یا ARCکے لیے نیلامی کی تھی۔ چھان بین کے بعد جولائی 2017 میں اس حوالے سے حتمی معاہدہ کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-14

More Technology Articles