RIP Microsoft Paint

RIP Microsoft Paint

الوداع مائیکروسافٹ پینٹ (1985 – 2017)

مائیکروسافٹ پینٹ غالباً وہ پہلا سافٹ وئیر ہوتا ہے جو پہلی بار مائیکروسافٹ ونڈوز استعمال کرنے والے پہلی بار استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اب مائیکروسافٹ نے اپنے اس ”عمررسیدہ“ ترین سافٹ وئیر کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خبریں آ رہی ہیں کہ مائیکروسافٹ 1985 میں ونڈوز1.0 کے ساتھ متعارف کرائے گئے مائیکروسافٹ پینٹ کو ختم کررہا ہے۔ مائیکروسافٹ کی اگلی ونڈوز 10 کی اپ ڈیٹ میں جہا ں بہت سے نئے فیچر شامل کیےجائیں گے وہاں کافی کچھ ختم بھی کیا جائے گا۔


مائیکروسافٹ کےجاری کیے گئے سپورٹ ڈاکیومنٹ میں جہاں نئے فیچرز کی لسٹ ہے وہاں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مائیکروسافٹ کیا کچھ ختم کرنے والا ہے۔

(جاری ہے)

اس ڈاکیومنٹ کے مطابق مائیکروسافٹ پینٹ اُن ڈاکیومنٹس میں شامل ہے جنہیں ختم کیا جائے گا۔سپورٹ ڈاکیومنٹ میں یہ بھی درج ہے کہ مائیکروسافٹ پینٹ ونڈوز سے تو ختم ہوجائے گا لیکن اسے ونڈوز سٹور سے ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکے گا.
مائیکروسافٹ نے اس سال کے شروع میں پینٹ 3 ڈی کو متعارف کرایا تھا۔

تاہم پینٹ 3 ڈی نے مائیکروسافٹ پینٹ کی جگہ نہیں لی تھی بلکہ یہ الگ ایپ کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پینٹ کے تمام فنکشن پینٹ 3 ڈی بھی بھی شامل کر دئیے ہیں.

تاریخ اشاعت: 2017-07-24

More Technology Articles