Rolls Royce unveils hybrid flying taxi

Rolls Royce Unveils Hybrid Flying Taxi

رولز رائس کی ہائیبریڈ فلائنگ ٹیکسی اگلی دہائی کے اوائل میں سفر شروع کر دے گی

رولز رائس اب آپ کو آسمان کی سیر بھی کرائے گی۔ برطانوی جیٹ انجن ساز کمپنی نے پروپلشن سسٹم کا نیا تصور پیش کیا ہے جو ایک فلائنگ ٹیکسی میں نصب کیا جائے گا۔رولز رائس سے پہلے اوبر اور ائیر بس بھی فلائنگ ٹیکسی پر کام کر رہے ہیں۔ امید ہے چند سالوں میں فضائی سفر کافی سستا اور آسان ہو جائے گا۔چونکہ فلائنگ ٹیکسی کا خیال نیا نہیں اس لیے رولز رائس ایک ایسے شراکت دار کی تلاش میں ہے جو اس مقصد کے حصول کے لیے ساتھ دے سکے۔


تصوراتی الیکٹرک ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ (electric vertical take-off and landing) یا EVTOL وہیکل کو کئی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسے ذاتی سواری، پبلک ٹرانسپورٹ یا فوجی مقاصد کے استعمال کے لیے بھی کسٹومائز کیا جا سکتا ہے۔رولز رائس کو یقین ہے کہ اس کی فلائنگ ٹیکسی اگلی دہائی کے شروع میں فضائی سفر شروع کر دے گی۔

(جاری ہے)


رولز رائس اس فلائنگ ٹیکسی کے 6 الیکٹرک پروپلسر کو پاور دینے کے لیے گیس ٹربائن ٹیکنالوجی استعمال کرے گا۔

فلائنگ ٹیکسی میں توانائی کی ضرورت کے لیے بیٹری بھی ہوگی۔ اس ٹیکسی میں 4 یا پانچ افراد بیٹھ سکیں گے۔ یہ فلائنگ ٹیکسی اپنی زیادہ سے زیادہ 250 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 500 میل کا فاصلہ طے کر سکے گی۔چونکہ اس کی بیٹری کو گیس ٹربائن سے پاور ملے گی اس لیے اسے بار بار ری چارج کے لیے روکنا نہیں پڑے گا۔ رولز رائس کا کہنا ہے کہ اس کی فلائنگ ٹیکسی موجودہ ہیلی پیڈ یا ائیرپورٹ کو ہی استعمال کرے گی۔
فلائنگ ٹیکسی کے پر 90 ڈگری پر گھوم سکتے ہیں، اس لیے اسے عمودی طور پر بھی اتارا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-17

More Technology Articles