Samsung Galaxy A5 (2018) to come with Infinity Display

Samsung Galaxy A5 (2018) To Come With Infinity Display

سام سنگ گلیکسی اے5 (2018) کو Infinity Display کے ساتھ لانچ کیا جائے گا

اگلے سال کے سام سنگ گلیکسی اے 5 پر ابھی سے تجربات ہو رہے ہیں۔ اس فون کو کئی بینچ مارکس ویب سائٹس کے اندراجات میں دیکھا جا چکا ہے۔یہ فون ایگزینوس 7885 چپ سیٹ، بلوٹوتھ5.0 اور Infinity Display کےساتھ متعارف کرایا جائے گا۔
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے مطابق اس کے ایچ ٹی ایم ایل 5 ٹسٹ کی معلومات بھی آ گئی ہیں، جس سے گلیکسی اے 5 کےاگلے ورژن کی ریزولوشن بھی پتا چل گئی ہے۔

یہ ریزولوشن 412 x 816پکسل یا 18.5:9ریشو ہے۔

(جاری ہے)

یہ وہی ریزولوشن ہے جو گلیکسی ایس 8 اور گلیکسی نوٹ 8 کا ہے۔
Infinity Display شامل کرنے کا مطلب ہے کہ اس فون میں سے ہوم بٹن بٹا دیا گیا ہےاور فنگرپرنٹ سنسر بھی فون کی بیک پر ہے۔یہ بھی پتا چلا ہے کہ فنگر پرنٹ سنسر موجودہ فلیگ شپ ڈیوائسز کی طرح کیمرے کے ساتھ نہیں بلکہ کیمرے کے نیچےہوگا۔
سام سانگ عام طور پر گلیکسی اے فون کو نئے سال کے پہلے مہینے میں لانچ کرتا ہے۔ اس لیے اندازہ ہے کہ سام سنگ گلیکسی اے 5 (2018) جنوری کے مہینے میں ہی منظر عام پر آجائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-09

More Technology Articles