Samsung Galaxy Note8 pre-orders may start on September 1

Samsung Galaxy Note8 Pre-orders May Start On September 1

سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 کے پری آرڈر 1 ستمبر سے شروع ہونگے

سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 کو 23 اگست کو نیویارک میں نیٹ ورک آپریٹر اور ریٹیلرز کےلیے متعارف کرایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نوٹ 8 کے پری آرڈر 1 ستمبر سے 10 ستمبر تک ہونگے اور کوریا میں اس کی آفیشنل لانچنگ کی تقریب 15 ستمبر کو ہوگی۔

(جاری ہے)


سام سنگ نے اپریل میں گلیکسی ایس 8 کے لیے بھی تقریباً اتنے ہی روز پری آرڈر لیے تھے۔سام سنگ کو امید ہے کہ دو سالوں میں پہلا گلیکسی نوٹ ہونے کی وجہ سے عوام اس میں زیادہ دلچسپی لیں گے۔
ایک اور ذریعے سے معلوم ہوا ہے کہ گلیکسی نوٹ 8 کی سکرین میں تھری ڈی ٹچ بھی ہوگا۔اس وقت بھی گلیکسی ایس 8 میں ٹچ استعمال تو ہوتا ہے لیکن یہ محدود ایرے میں استعمال ہوتا ہے .

تاریخ اشاعت: 2017-08-09

More Technology Articles