Samsung Galaxy S8 and S8+ now available from Microsoft's online store

Samsung Galaxy S8 And S8+ Now Available From Microsoft's Online Store

اب مائیکروسافٹ سام سنگ گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس کو اپنے آن لائن سٹورز پر بھی فروخت کرے گا

مائیکروسافٹ کے امریکی آن لائن سٹور پر سام سنگ گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس کی فروخت شروع ہو گئی ہے۔ یہ دونوں ڈیوائسز مائیکروسافٹ کے امریکا بھر میں پھیلے سٹورز پر موجود تو تھیں لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر یہ آن لائن فروخت کے لیےپیش نہیں کی گئیں تھیں۔بہرحال اب مائیکروسافٹ کے آن لائن سٹور سے اے ٹی اینڈ ٹی اور وریزن کے لیے یا پھر ان لاکڈ گلیکسی ایس 8 یا ایس 8 پلس حاصل کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

مائیکروسافٹ کے سٹور پر ان لاکڈ گلیکسی ایس 8 کی قیمت 725 ڈالر ہے جبکہ وریزن ماڈل کے لیے یہ 720 ڈالر اور اے ٹی اینڈ ٹی کے لیے 750 ڈالر میں دستیاب ہے۔ایس 8 پلس کے ان لاکڈ ورژن کی قیمت 825 ڈالر، وریزن ورژن کی قیمت 840 ڈالر اور اے ٹی اینڈ ٹی ورژن کی قیمت 850 ڈالر ہے۔
مائیکروسافٹ بلیک فرائیڈے پروموشن کے سلسلے میں ایس 8 اور ایس 8 پلس کے ان لاکڈ ورژن میں 150 ڈالر کی رعایت بھی دے رہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-15

More Technology Articles